مرکزسے اشارہ ملتے ہی ریاست میں بھی اسکول شروع کردیں گے، ہرحال میں پرائیویٹ اساتذہ کاتعاون کریں گے:سریش کمار

Source: S.O. News Service | Published on 13th September 2020, 11:23 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور،13؍ستمبر(ایس او نیوز) کوروناوائرس اورلاک ڈاؤن کے نتیجہ میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے مالیاتی مسائل سے دوچار ریاست کے پرائیویٹ ان ایڈڈاسکولوں کے 3.5لاکھ اساتذہ کومالی تعاون فراہم کرنے حکومت عہدبندہے۔ان اساتذہ کوکسی بھی شکل میں تعاون کیاجائے گا۔یہ تیقن ریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے دیا۔

بروزجمعہ ودھان سودھا کے بینکویٹ ہال میں ریاستی سطح کے ٹیچرس ڈے اورتفویض ٹیچرایو ارڈکی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سریش کمارنے کہا کہ ابھی ابھی پرائیویٹ اسکولوں کو بچوں کے نئے داخلوں کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔اس کے ساتھ اساتذہ کوکسی بھی شکل میں مالی تعاون پیش کرنے پرغورکیاجارہاہے۔ یہ بات طے ہے کہ نجی اساتذہ کوکسی نہ کسی طرح تعاون دیاجائے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ طلبہ،والدین اوراساتذہ تمام کے تمام اسکولوں کے آغازکے حوالے سے دلی طورپر تیارہیں،مرکزی حکومت کی جانب سے ہری جھنڈی دکھانے کے بعد ریاستی اسکولوں میں بھی تعلیمی سال شروع کردیاجائے گا۔ سریش کمارنے کہاکہ 34سال کے بعد نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)ترتیب دی گئی ہے۔تمام کوشامل کرتے ہوئے نئی تعلیمی پالیسی بروئے کارلائی جائے گی۔معیاری اورعمدہ تعلیم فراہمی کویقینی بنانے کی ذمہ داری حکومت کے کندھوں پرہے۔اسی کوپیش نظررکھتے ہوئے کام کیاجارہاہے۔گزشتہ سال کئے گئے وعدہ کے مطابق اساددوست تبادلہ کارروائی کی پالیسی جاری کی گئی ہے۔

ریاستی محکمہ تعلیمات عامہ اس طرح کام کرے گا کہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔اسکولی معیاری تعلیم فراہمی میں ممتاز رہے منتخب اساتذہ میں ٹیچرس ایوارڈتفویض کرنے کے بعدوزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپانے کہا کہ کوروناوائرس کے بحران کے موقع پر اساتذہ نے طلبہ کوتعلیم دینے پرتوجہ مرکوز کی،ریاست میں ایس ایس ایل سی اورپی یوسی امتحانات کونہایت کامیابی سے اختتام کوپہنچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی تعدادمیں طلبہ سرکاری اسکولوں کا رخ کررہے ہیں، یہ ایک قابل مسرت پیش رفت ہے۔ اس موقع پر حکومت کے تعلیمی مشیرایم آرڈورے سوامی،رکن کونسل نارائن سوامی،دیوے گوڈا،ارون شاہ پور،ہنومنت نرانی ودیگراحباب شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...