مودی حکومت کو ہر حال میں اگنی پتھ اسکیم رد کرنی ہوگی: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:52 AM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی، 23؍ جون (ایس او نیوز؍ ایجنسی) کانگریس  کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج کانگریس دفتر میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اگنی پتھ اسکیم معاملے پر مودی حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ جو آخری راستہ تھا، حب الوطنی کا، آرمی کا، فورس کا... اس راستے کو بھی انھوں نے بند کر دیا ہے۔ وہ (بی جے پی) ’ایک رینک، ایک پنشن‘ کی بات کرتے تھے، لیکن اب ’نہ رینک، نہ پنشن‘ ہے۔ نوجوان سخت محنت کریں گے اور اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔ ایک بار سبکدوش ہونے کے بعد انھیں کوئی روزگار نہیں ملے گا۔ وہ ملک کی فوج کو کمزور کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ وہ نیشنلسٹ ہیں۔ پی ایم نریندر مودی کو اگنی پتھ منصوبہ کو واپس لینا ہوگا۔ ہندوستان میں نوجوان جانتے ہیں کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لیے سچی حب الوطنی کی ضرورت ہوتی ہے۔

راہل گاندھی نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ آج چین کی فوج ہندوستان کی زمین میں بیٹھی ہے۔ ہزار کلومیٹر کی زمین چین نے ہم سے چھینی ہے۔ اس بات کو حکومت ہند نے خود مانا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ فوج کو مضبوط کرنے کی جگہ یہ فوج کو کمزور کر رہی ہے۔ اس کا نتیجہ تب آئے گا جب جنگ ہوگی۔ راہل گاندھی نے کہا کہ جو بات میں کہہ رہا ہوں، اسے یاد رکھنا۔ یہ لوگ ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ میں نے زرعی قوانین کے لیے بھی کہا تھا کہ حکومت کو بل واپس لینا ہوگا، وہی بات میں اس اگنی پتھ منصوبہ کو لے کر کہہ رہا ہوں۔ اصلی حب الوطنی فوج کو مضبوط کرنے کی ہوگی نہ کہ کمزور کرنے کی۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ ہم اس منصوبہ کو بھی ہر حال میں رَد کروائیں گے۔

اس درمیان راہل گاندھی نے بار بار ای ڈی دفتر میں بلائے جانے کا بھی تذکرہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے کچھ دن پہلے ای ڈی دفتر میں بلایا گیا، چھوٹا سا کمرہ تھا 12 بائی 12 کا، درمیان میں میز رکھی ہوئی تھی اور کمپیوٹر تھا۔ ای ڈی کے افسران تھے، میں ان کے ساتھ کمرے میں بیٹھا تھا۔ شام ہوئی، میں کرسی سے نہیں ہلا۔ افسران نے پوچھا کہ ہم تھک گئے ہیں لیکن آپ نہیں تھک رہے، تو انھوں نے پوچھا کہ آپ کا سیکریٹ کیا ہے؟ میں نے کہا کہ مجھے کتنے بھی گھنٹے بٹھا دو مجھے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ مجھے عادت ہے۔ لیکن میں نے انھیں سچ بات نہیں بتائی۔ سچ یہ ہے کہ اس کمرے میں صرف راہل نہیں، کانگریس کا ہر کارکن تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ آپ ایک راہل کو تھکا سکتے ہو، لیکن کروڑوں کارکنان کو نہیں تھکا سکتے ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔