کورونا ٹیسٹنگ اور اسپتالوں میں سہولیات پر توجہ دے حکومت: مایاوتی

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2020, 9:32 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،25؍جولائی(ایس او نیوز؍یو این آئی) عالمی وبا کووڈ۔19 کے اتر پردیش میں بڑھتے معاملات کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے ٹیسٹنگ کی رفتار میں اضافہ اور کووڈ اسپتالوں کی سہولیات پر دھیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مایاوتی نے ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’ملک کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش میں کورونا وبا کے مریضوں کے آئے دن بڑھتی تعداد یہاں کے عوام جس طرح سے کافی فکر مند اور پریشان ہیں۔ اس کے پیش نظر بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ، اسپتالوں میں سہولیات اور کووڈ مراکز کی صاف۔صفائی وغیرہ پر حکومت فورا دھیان دے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ یوپی میں گزشہ 15 دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس درمیان حالانکہ کورونا ٹیسٹنگ کی رفتار بھی بڑھی ہے اور کل ریاست میں 50 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی۔

پرینکا گاندھی نے بھی دیا مشورہ: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لئے کئی تجویزات پیش کی ہیں۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ کورونا بحران کی صورت حال سنگین ہے لہذا تشہیر سے کام نہیں چلے گا بلکہ مؤثر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

پرینکا گاندھی نے خط میں لکھا، ’’اتر پردیش میں جمعہ کے روز کورونا کے 2500 کیسز کی تصدیق ہوئی اور تقریباً تمام بڑھے شہروں میں کورونا کے معاملوں کا سیلاب آ گیا ہے۔ اب تو گاؤں دیہات بھی اس سے اچھوتے نہیں ہیں۔ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کی حکومت نے ’نو ٹیسٹ - نو کورنا‘ کو اصول مان کر کم تعداد میں جانچ کی پالیسی اختیار کی ہوئی ہے۔ اب کورونا کیسز کی صورت حال دھماکہ خیز ہے۔ جب تک شفافیت کے ساتھ چانچ نہیں کی جاتی، جب تک یہ لڑائی ادھوری رہے گی اور صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...