ضلع شمالی کینرا میں سرکاری روزگار فراہمی منصوبے پرمتعینہ نشانے سے بھی زیادہ عمل درآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th May 2019, 12:17 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/مئی (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے جاری مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی(منریگا) منصوبے کے تحت دیہاتوں میں روزگار فراہم کرنے کا جو منصوبہ ہے اس پر ضلع شمالی کینرا میں متعینہ نشانے سے بھی زیادہ عمل درآمد ہوا ہے۔ اس کی جانکاری دیتے ہوئے ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن نے بتایا کہ مالی سال 2019-20کے لئے جو نشانہ طے کیا گیا تھا اس کے مطابق صرف ایک مہینے میں ہی نشانہ پار کرلیا گیاہے۔

 سی ای او کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2019-20 میں جملہ 14لاکھ انسانی ایام کے حساب سے روزگار فراہم کرنے کا نشانہ حکومت نے طے کیا ہے۔  اس میں اپریل مہینے کے لئے82 ہزارانسانی ایام کا نشانہ رکھا گیا تھا مگر اس مہینے میں 93ہزارانسانی ایام تک روزگار فراہم کیا گیا۔اسی طرح مئی کے مہینے کے لئے  41ہزار انسانی ایام کا نشانہ رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ سال 2018-19میں سرکاری نشانہ 13لاکھ انسانی ایام تھا مگر اس منصوبے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 15.06لاکھ انسانی ایام کانشانہ پارکرلیا گیا تھا۔ 

 امسال جنوری سے اپریل تک دیہاتی علاقوں میں جو روزگار فراہم کیا گیا ہے اس کے ذریعے 11.73کروڑ روپے مزدوری ادا کی گئی ہے۔اس منصوبے پر متعینہ نشانے سے زیادہ عمل درآمد کے حساب سے ضلع شمالی کینرا ریاست میں آٹھویں مقام پر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...