ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف: حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے، راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس پارٹی نے مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کر کے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالہ سے اس کی نیت پر سوال کھڑے کئے ہیں۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت عوام کو بے وقوف بنانا بند کرے۔ راہل گاندھی نے اعداد و شمار کے ذریعے بتایا کہ مودی حکومت نے کس طرح پہلے تیل کے داموں میں بے تحاشہ اضافہ کیا اور اب داموں میں ذرا سی کمی کر کے واہوہی لوٹ رہی ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، پٹرول کے دام:

یکم مئی 2020 69.51 روپے فی لیٹر

یکم مارچ 2022 95.41 روپے فی لیٹر

کیم مئی 2022 105.41 روپے فی لیٹر

22 مئی 2022 96.7 روپے یف لیٹر

اب پھر سے توقع کی جا رہی ہے کہ 80 پیسے اور 30 پیسے کی روزانہ خوراک سے پٹرول کا پھر سے ’وکاس‘ ہوگا۔ حکومت کو عوام کو بے وقوف بنانا بند کر دینا چاہئے۔ لوگ ریکارڈ مہنگائی سے حقیقی راہت کے مستحق ہیں۔

وہیں، ساتھ ہی کانگریس پارٹی نے کہا کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کر کے منافع کما رہی ہے اور اب قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کر رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے اتوار کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ قیمتیں کم کر کے بھی حکومت عوام سے دوگنے سے زیادہ پیسے وصول کر رہی ہے اور قیمتیں کم کرنے کا دھوکہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کر کے اپنے منافع کو دوگنے سے کم نہیں ہونے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی پالیسی ہے جس کے تحت کچھ دکانیں ڈسکاؤنٹ کے نام پر فروخت ہونے والی اشیا کی قیمت دوگنی کر کے 50 فیصد کم کی چھوٹ کے نام پر لوٹ کرتی ہیں۔

کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، کھانا پکانے والی گیس کی قیمتیں 2014 کے مقابلہ تقریباً دوگنی ہو چکی ہیں۔ گزشتہ 60 دنوں سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب 8 اور 6 روپے کی کمی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک دی ہے جبکہ حکومت اس چھوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل پر دوگنا منافع کما رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...