آئی آئی ٹی دہلی کی تیار کردہ انتہائی کفایتی کورونا جانچ کٹ لانچ

Source: S.O. News Service | Published on 15th July 2020, 9:59 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍جولائی (ایس او نیوز؍یو این آئی) فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا سے لڑنے کے لیے محض 399 روپے کی انتہائی کفایتی جانچ کٹ بدھ کے روز لانچ کی جو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی نے تیار کی ہے۔ اس کٹ کے ذریعہ 30 لاکھ لوگوں کی جانچ کی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر نشنک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کٹ کو لانچ کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی دہلی نے کورونا بحران کے مشکل وقت میں بہت ہی کم دنوں میں یہ کٹ تیار کرکے ایک تاریخی کام کیا ہے اور اس سے دنیا میں ہندوستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

انھوں نے آئی آئی ٹی دہلی کے ڈائریکٹر راج گوپال راؤ اور ان کی ٹیم کو اس کٹ کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بہت کم وقت میں یہ کٹ تیار کی ہے جو محض 399 روپئے کی ہے جبکہ باہر یہ کٹ 2000 روپئے میں ملتی ہے۔ اس کٹ کے ذریعہ صرف تین گھنٹہ میں جانچ رپورٹ ملے گی جبکہ دیگر کٹ سے کم سے کم 24 گھنٹے میں رپورٹ ملتی ہے۔ پہلے کٹ سے صرف تین لاکھ جانچ ہوپاتی تھی جبکہ اس کٹ سے 20 لاکھ مریضوں کی جانچ ہوسکے گی۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ آج ہم 128ملکوں کے ساتھ تحقیقی کام میں مصروف ہیں اور ہمارے آئی آئی ٹی نے اپنی تحقیق اور ریسرچ سے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ گوگل کے سی ای او بھی آئی آئی ٹی کے طالب علم رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ہم ریسرچ وتحقیق میں دنیا کی قیادت کرنے جا رہے ہیں اور ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے، مشن بھی ہے اور ویژن بھی ہے، صرف کمی ہے تو تال میل کی۔ اب ہماری صلاحیتوں کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ انھیں اس بات کی خوشی ہے کہ آئی آئی ٹی دہلی نے آج کے دن یہ کٹ لانچ کی ہے اور آج ان کی سالگرہ ہے بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ ہم نے اپنی زندگی میں کبھی سالگرہ نہیں منائی لیکن جب اتراکھنڈ کا وزیراعلی تھا تو ہم نے اپنی سالگرہ پر خون کے عطیہ کے لیے ایک اسکیم شروع کی کیونکہ خون کی ایک بوند لوگوں کی زندگی بچا سکتی ہے۔ میں آج اپنی سالگرہ کے موقع پر آئی آئی ٹی دہلی ہی نہیں بلکہ فروغ انسانی وسائل کی وزارت سے اپیل کرتا ہوں کہ کم سے کم ہر تین ماہ میں ایک دن سمویدنا پروگرام منعقد کرکے خون کے عطیہ کے لیے کیمپ لگائے جائیں، جس سے لوگوں کی زندگی بچانے میں ہم اپنا تعاون دے سکیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...