سرکاری قتل اب ’کنٹریکٹ کلنگ ‘ بن چکی: سنجے راوت

Source: S.O. News Service | Published on 18th October 2021, 11:45 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اتوار کو مرکزی حکومت پر تحقیقاتی ایجنسیوں کے مبینہ طور پر غلط استعمال کئے جانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا میں سیاسی حریفوں کو ختم کرنے کے لیے ’حکومتی قتل ‘ کی جگہ اب ’’ کنٹریکٹ کلنگ ‘‘ نے لے لی گئی ہے اوراس کا ٹھیکہ تفتیشی ایجنسی کو دیا جا رہا ہے۔

راوت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو ان کے پیچھے لگا دیا ہے،تاکہ شیو سینا کی زیر قیادت مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے کچھ وزراء کو ہراساں کیا جا سکے۔ ان ایجنسیوں میں سے ایک یقینی طور پر سی بی آئی کی تحقیقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تفتیشی ایجنسی مرکزی حکومت کے’ کنٹریکٹ کلر‘ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

راؤت نے ہفتہ وار کالم میں لکھا کہ کیا مہاراشٹرا میں چھاپے مارنے کے لیے کوئی قانون ہے یا نہیں؟ یہ سوال ہر ایک کے ذہن میں آتا ہے کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ ریکارڈ توڑ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔راوت نے کہا کہ پہلے دہلی کے حکمران جھوٹ بولتے تھے ،لیکن اب بغیر کسی سرمایہ کاری کے مسلسل چھاپہ ماری ایک نیا کاروبار بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کے لیے لوگوں کے پیسے اور سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔راوت نے کہا کہ ان ایجنسیوں کے ذریعہ ناپسندیدہ سیاسی حریفوں کو ختم کرنا ایک نئی پالیسی بن گئی ہے۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور ریاستی وزیر نواب ملک کے داماد سمیر خان کی این سی بی کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ سمیر خان کو منشیات کے ریکٹ میں ملوث ہونے کے بہانے سے گرفتار کیا گیا۔وہ آٹھ ماہ میں سے قید میں ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...