راہل گاندھی نے مودی حکومت پر لگایا ’نیک مشوروں‘ کو نظر انداز کرنے کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 24th July 2020, 8:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،24؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر نیک مشوروں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کر کے بتایا ہے کہ حکومت کسی بھی بحران سے متعلق ان کے مشورے پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہے، اور اس وجہ سے عوام کو لگاتار خطرہ میں ڈال رہی ہے۔ ٹوئٹ میں پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’’میں کووڈ-19 اور معیشت کے بارے میں انہیں متنبہ کرتا رہا۔ انہوں نے میری تنبیہ پر توجہ نہیں دی۔ نتیجہ- ملک پر آفت۔ میں چین کے بارے میں بھی بار بار متنبہ کر رہا ہوں۔ وہ اب بھی نہیں سن رہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ہند-چین سرحد پر گزشتہ کئی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے اور چینی فوج نے مبینہ طور پر ہندوستانی زمین پر قدم رکھ دیا تھا جس کے بعد ہندوستانی فوجیوں سے ان کا تصادم بھی ہوا تھا۔ اس تصادم میں کئی ہندوستانی فوجی شہید بھی ہو گئے تھے جس کے بعد معاملہ کافی کشیدہ ہو گیا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی بار بار مودی حکومت کو چینی بحران سے آگاہ کر رہے ہیں اور تقریباً ہر روز سرحد پر چین کی صورت میں کھڑے خطرے سے نمٹنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ اس تعلق سے راہل گاندھی نے اب تک ویڈیوز کی تین سیریز بھی پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چین ہمارے لیے مشکلیں کھڑی کر رہا ہے اور اس کا مقابلہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...