پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل سے ہوگا شروع، مرکزی حکومت نے طلب کیا کُل جماعتی اجلاس

Source: S.O. News Service | Published on 6th December 2022, 10:52 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  حکومت نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے ایک روز قبل کُل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں مختلف جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس دوران ایوان کے کام کاج کو خوش اسلوبی سے چلانے، اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور اس سے متعلق اہم امور پر بحث کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل یعنی 7 دسمبر سے شروع ہوگا اور 29 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس دوران 17 نشستیں منعقد ہوں گی۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن دہلی ایم سی ڈی الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوگا جبکہ اگلے دن گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ سیشن کے پہلے دو دنوں میں انتخابی نتائج حاوی رہیں گے۔ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے سرمائی اجلاس کے دوران متعارف کرائے جانے والے 16 بلوں کی فہرست جاری کی تھی۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مختلف جماعتوں کے لیڈروں کو سرمائی اجلاس سے قبل آل پارٹی میٹنگ میں شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دونوں ایوانوں کے کئی رہنماؤں کے بھی اس میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل کانگریس نے بھی ہفتہ کے روز ایک اہم میٹنگ طلب کی تھی۔ اس میٹنگ کی صدارت کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کی تھی۔ ایک گھنٹے سے زیادہ تک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں کانگریس نے مہنگائی، سرحد پر کشیدگی اور بے روزگاری جیسے اہم مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ توقع ہے کہ اہم اپوزیشن کانگریس سرمائی اجلاس کے دوران ان تمام مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...