حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئےپورے طور سے وقف: صدر رام ناتھ

Source: S.O. News Service | Published on 26th January 2021, 11:09 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ، 26؍جنوری (ایس او نیوز؍یواین آئی) صدر رام ناتھ کووند نے زرعی شعبہ میں ترقی کے لئے کسانوں، ملک کی سرحدوں کی سلامتی یقینی  بنانے میں کامیاب رہے جوانوں اور کووڈ سے  نمٹنے اور ترقی  کے مختلف شعبوں میں خدمات کے لئے سائنسدانوں کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسانوں سمیت تمام طبقوں کی فلاح وبہبود کے لئے پوری  طرح سے پرعزم ہے۔

مسٹر کووند  نے پیر کو 72 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ خود اعتمادی کے ساتھ  ہندوستان نے بہت سے شعبوں میں بڑے اقدامات کیے ہیں۔ ہماری معاشی اصلاحات کو پوری رفتار سے آگے بڑھنے کے لئے نئے قوانین بنا کر زراعت اور لیبر کے شعبوں میں ایسی اصلاحات کی گئیں جو ایک طویل عرصے سے توقع کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ "شروع میں ان اصلاحات کے بارے میں خدشات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت کسانوں کے مفادات کے لئے پوری طرح سے وقف ہے۔"انہوں نے کہا کہ "اتنے بڑے ملک کو خوراک اور دودھ کی مصنوعات پر خود کفیل بنانے پر کسانوں بہن بھائیوں کو تمام ملک کے شہریوں کی  طرف  سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔" برعکس قدرتی حالات ، بہت ساری چیلنجوں اور کووید کی تباہی کے باوجود ہمارے کسان بھائیوں اور بہنوں نے زرعی پیداوار میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔

 یہ ملک ہمارے  کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ "مسٹر کووند نے کہا کہ جس طرح محنتی کسان ملک کی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں اسی طرح ہماری فورسز کے بہادر سپاہی سخت ترین حالات میں بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہے ہیں۔ لداخ ، سیاچن اور وادی گولان  میں منفی 50 سے 60 ڈگری سنٹی گریڈ سردی  میں، جیسلمیرمیں 50 ڈگری سنٹی گریڈ سے زیادہ گرمی میں، زمین ، آسمان اور ساحلی علاقوں میں ملک کے  فوجی ملک کی حفاظت کی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ"ہم سب کو اپنے فوجیوں کی بہادری ، حب الوطنی اور قربانی پر فخر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...