پیاز کی بڑھی قیمتوں سے حکومت کی اڑی نیند، برآمدگی پر لگائی گئی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2020, 10:20 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پیاز کی قیمت میں ہو رہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے پیاز کی سبھی ورائٹی کی برآمدگی پر روک لگا دی ہے۔ پیاز کی برآمدگی پر روک لگنے سے آگے قیمتوں میں نرمی کی امید کی جا سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کورونا بحران میں ملک سے پیاز کی برآمدگی کافی بڑھ گئی تھی جس سے گھریلو فراہمی میں کمی کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اس وقت خوردہ پیاز 40 روپے فی کلو سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔ آزاد پور تھوک منڈی میں پیر کے روز پیاز کی قیمت 13.75 روپے سے لے کر 27.50 روپے فی کلو تھی۔

مرکزی وزارت برائے کامرس و صنعت کے تحت آنے والے بیرون ملکی کاروبار ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے پیر کو جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پیاز کی سبھی ورائٹی کی برآمدگی پر فوری اثر سے روک لگا دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانزیشنل ایگریمنٹ کی سہولت اس نوٹیفکیشن کے تحت نافذ نہیں ہوگی۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ کورونا بحران میں اپریل سے جولائی کے دوران پیاز کی برآمدگی گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 30 فیصد زیادہ ہوئی جس سے ملک میں پیاز کی فراہمی میں آگے کمی کے اندیشہ سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ جنوبی ہندوستان میں بھاری بارش کے سبب پیاز کی فصل خراب ہو گئی ہے۔

آزاد پور منڈی پوٹیٹو اونین مرچنٹ ایسو سی ایشن یعنی پوما کے جنرل سکریٹری راجندر شرما نے کہا کہ برآمدگی پر پابندی اچھا فیصلہ ہے، اس سے پیاز کی قیمت میں اضافہ پر روک لگے گی۔ راجندر شرما نے کہا کہ جنوبی ہندوستان میں پیاز کی فصل خراب ہونے سے فراہمی میں کمی کا بحران بنا ہوا ہے اس لیے حکومت کو برآمدگی پر پابندی کے ساتھ ساتھ درآمدگی کرنے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی تہواری سیزن کے دوران پیاز کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی تھی۔ دہلی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں پیاز 150 روپے کلو فروخت ہونے لگی تھی اور گھریلو فراہمی بڑھانے کے لیے برآمدگی پر پابندی سمیت تمام ترکیبوں کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک سے پیاز درآمدگی کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔