کیرلامیں لو جہادکا معاملہ ایک بارپھر گرم ’میٹرو مین‘ کے بیان پر گورنر عارف محمد خان کا رد عمل آیا سامنے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 1:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی)کیرلا میں لو جہاد کو لے کر سیاست ایک بار پھر گرم ہو چکی ہے- میٹرو مین ای. شری دھرن کے ذریعہ کیرلا میں ہندو لڑکیوں کو بہلا پھسلا کر مذہب تبدیل کرائے جانے سے متعلق دیئے گئے بیان کے بعد کیرلا کے گورنر عارف محمد خان نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے-

ایسا لگتا ہے جیسے عارف محمد خان نے ہندو لڑکیوں کے اسلام مذہب اختیار کرنے سے متعلق تفصیلی رپورٹ حاصل کرکے اس معاملے کی جانچ کا ذہن تیار کر لیا ہے- دراصل شری دھرن کے بیان پر صحافیوں نے عارف محمد خان سے ان کا نظریہ جاننے کی کوشش کی، جس پر عارف محمد خان نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ دیکھیں گے کیونکہ ای. شری دھرن کے بیان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا-

عارف محمد خان اتوار کے روز بی جے پی سے راجیہ سبھا رکن نریش بنسل کی رہائش پر ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے تھے، وہیں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے یہ باتیں کہیں -اپنے بیان میں کیرلا کے گورنر نے کہا کہ ”اگر شری دھرن جیسے شخص نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے، تو اسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے- اس بارے میں متعلقہ ایجنسیوں اور لوگوں سے سبھی تفصیل طلب کریں گے-“ اتحاد اور عدم برداشت جیسے معاملوں پر پوچھے گئے کچھ سوالوں کا بھی گورنر عارف محمد خان نے نامہ نگاروں کو جواب دیا-

انھوں نے کہا کہ اس ملک میں ہمیں اتحاد اور عدم برداشت کی بات مغرب سے سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے- ہمارے لیے یہ قطعی نئی بات نہیں ہے- تنوع کو ہم صرف قبول نہیں کرتے بلکہ اس کا جشن مناتے ہیں - تنوع کو بہت عزت سے دیکھتے ہیں - یہ ہماری تہذیب اور ثقافت کا اہم حصہ ہے-

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...