حکومت سے’اختلاف رائے‘رکھنے کا مطلب ’ملک دشمنی‘ نہیں ہوتا! سپریم کورٹ جج دیپک گپتا کا تبصرہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2020, 12:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی24/فروری (ایس او نیوز) سپریم کورٹ کے جسٹس دیپک گپتا نے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے فیصلوں سے اختلاف کرنے والوں کو دبانے کی کوشش کرنے سے جمہوریت پربڑے بھیانک اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ:”حکومتیں اپنے اقدامات میں ہمیشہ درست نہیں ہوتیں اور اس کی مخالفت کرنے والوں کو ’ملک دشمن‘ قرار نہیں دیا جاسکتا۔“

جسٹس گپتا سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے”جمہوریت اور اختلاف رائے“کے عنوان پر منعقدہ اجلاس میں اپنے لیکچر کے دوران ان خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”حالیہ دنوں میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جس میں لوگوں کو اس لئے ’ملک دشمن‘قرار دیا گیا کیونکہ انہوں نے حکومت کے ساتھ اختلاف رائے کا اظہار کیا تھا۔“جسٹس گپتا نے واضح الفاظ میں کہا کہ ”اگر کوئی پارٹی 51 فیصد ووٹ حاصل کرتی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتاہے کہ 49 فیصد لوگ آئندہ پانچ سالوں کے لئے اپنے منھ بند کرلیں۔جمہوریت میں ہر ایک شہری کو اپنا کردارادا کرنا ہوتا ہے۔ حکومتیں ہمیشہ درست نہیں ہوتیں۔اگر کوئی اس سے الگ نظریہ رکھتا ہے تو اس کا مطلب ملک کی بے عزتی کرنا نہیں ہوتا۔ جب کبھی بھی خیالات کا ٹکراؤ ہوگاتو وہاں پر اختلاف رائے ضرورہوگا۔کسی بات پر سوال پوچھنے کاحق جمہوریت کا بنیادی حصہ ہوتا ہے۔حزب اختلا ف کوپرامن طور پر احتجاج کرنے کا پورا حق ہوتا ہے۔حکومت سے اختلاف رکھنے والوں کو ملک دشمن قرارد ینے سے جمہوری نظام پر ہی چوٹ پڑتی ہے۔اس لئے اختلاف رائے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ اس سے ملک کا نظام حکومت بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملتی ہے۔“

جسٹس گپتا نے یہ بھی کہا کہ وہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منظور کی جانے والی ان قراردادوں کو بھی مسترد کرتے ہیں جس میں کچھ لوگوں کے مقدما ت میں ملزموں کی(خاص کرکے جن لوگوں پر پولیس نے ’ملک سے دشمنی‘ کے الزامات میں مقدمات دائر کیے تھے) پیروی نہ کرنے کے فیصلے کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ”یہ قانونی اخلاقیات (لیگل ایتھکس) کے منافی بات ہے“۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...