بجٹ میں بنیادی سہولتوں کیلئے زیادہ فنڈ مختص کیاجائے:پرمیشور

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2022, 12:07 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 2؍ جون (ایس او نیوز)ملک کی تمام حکومتوں کو زراعت،تعلیم،صحت اور صنعتوں کو زیادہ ترجیح دینے بجٹ میں رقم مختص کرنی چاہئے۔یہ بات سابق نائب وزیر اعلیٰ و موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے ہولاوناہلی ہوبلی کے بائریناہلی کراس کے قریب محکمہ زراعت،تعلقہ پنچایت،(این آر ایل ایم)ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور تانڈاڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے منعقدہ مستحقین میں مختلف زرعی آلات کی تقسیم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کو زیادہ ترجیح دے کر غذائی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں اہم کردار اداکررہی ہے اور اناج کی قلت پیش آنے نہیں دے رہی ہے۔اس سے قبل ریاست کی کانگریس حکومت کے دوران انابھاگیہ اسکیم کے تحت غریبوں کو فی کس پانچ کلو گرام چاول مفت فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا،جس کے بعد اب فی کس 7کلو چاول فراہم کئے جارہے ہیں۔آئندہ دنوں کانگریس حکومت اقتدار پر آئی تو فی کس 10کلو چاول فراہم کرنے کا منصوبہ زیر غورہے۔پرمیشورنے کہاکہ کورٹ گیرے تعلقہ میں زرعی سرگرمیاں اکثر بارش کے پانی پر ہی منحصر ہیں،آبپاشی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دیتے ہوئے ایتناہولے آبپاشی منصوبہ جاری کیاگیاہے،اس منصوبے سے تعلقہ کے 109تالابوں کو پانی فراہم ہوگا۔

اس موقع پر تحصیلدار ناہیدہ زم زم،محکمہ زراعت کی اڈمنسٹریٹیو آفیسردیپا شری،تعلقہ پنچایت ایگزی کیٹیوآفیسر دوڈاسدیا،گرام پنچایت صدر رام کرشنیا،نائب صدرپٹما،بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر اشوتھ نارائن،ارکیرے شنکراوردیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...