ایل آئی سی بیچ کر خزانہ بھریگی حکومت! ملکی املاک کو تھوڑا تھوڑا کر کے بیچا جا رہا ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 1:26 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز سرکاری کمپنیوں میں حصص فروخت کرنے کے معاملے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 'سرکاری کمپنی بیچو' مہم چلا رہے ہیں۔ ایک خبر شیئر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے حکومت اور وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا۔

راہل گاندھی نے سرکاری کمپنیوں کو فروخت کرنے کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا، ’’مودی جی سرکاری کمپنی بیچو مہم چلا رہے ہیں۔ خود کی پیدا ہوئی معاشی بدحالی کی بھرپائی کے لئے ملک کی املاک کو تھوڑا تھوڑا کر کے بیچا جا رہا ہے۔ عوام کے مستقبل کو بالائے طاق رکھ کر ایل آئی سی کو بیچنا مودی حکومت کی ایک اور شرمناک کوشش ہے۔‘‘

اس سے قبل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز عوامی اداروں کی نجی کاری کے حولہ سے حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، آج ملک مودی حکومت کی پیدا کی ہوئیں کئی آفات کا سامنا کر رہا ہے، ان میں سے ایک غیر ضروری نجکاری ہے۔ نوجوان نوکریاں چاہتے ہیں لیکن مودی حکومت عوامی اداروں کی نجکاری کرکے روزگار اور جمع سرمایہ کو تباہ کر رہی ہے۔ فائدہ کس کا؟ بس چند 'متروں' کا ’وکاس‘، جو مودی جی کے خاص ہیں۔"

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...