’ٹک ٹاک‘ پر حکومت سخت، 22 جولائی تک جواب نہیں دیا توپابندی ممکن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2019, 11:24 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موبائل پر ’ٹک ٹاک‘ ایپ کے ذریعے اپنے کسی دوست کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو سے آپ کے چہرے پر کبھی مسکراہٹ آئی ہوگی،ہو سکتا ہے کہ آپ نے بھی اسے اپنے فرینڈ سرکل میں شیئر کیا ہو لیکن ٹھہرئیے، اس ایپ کا ہنسنے-ہنسانے کے لئے صرف استعمال نہیں ہو رہاہے۔چین کی طرف سے چلائے جارہے اس ایپ کے ذریعے ہندوستان مخالف مواد اور فحش ویڈیو کلپس شیئر کئے جانے کے خطرے کو لے کر حکومت ہند نے شدید رخ اپنایا ہے۔الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائبر لاء اور ای سیکورٹی ونگ (MeitY) نے ’ٹک ٹاک‘ اور’ہیلو‘ ایپ پلیٹ فارمز کے آپریٹرز کو بدھ کو سخت نوٹس بھیج کر 22 جولائی تک جواب مانگا ہے۔ان دونوں ایپ کو چین واقع کمپنی ’باٹڈاس‘ کی جانب سے آپریشن کیا جاتا ہے۔وزارت نے ’ٹک ٹاک‘ اور’ہیلو‘ کو بھیجے نوٹس کے ساتھ 24 سوالات کی فہرست بھیجی ہے،دونوں ایپ کے آپریٹرز سے ان خدشات پر تفصیل سے جواب دینے کے لئے کہا ہے جن کے مطابق ان ایپ کے ذریعے ’ہندوستان مخالف مواد‘اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ٹک ٹاک اور ہیلو کے آپریٹرز کی جانب سے 22 جولائی تک تسلی بخش جواب نہیں ملا تو ان دونوں ایپ پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹک ٹاک کو لے کر ہندوستان میں سوال اٹھے ہیں۔اسی سال اپریل میں مدراس ہائی کورٹ کے عبوری حکم پر لوڈ،انڈروئڈاور آئی فون اپلی کیشن اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا،اسے تبھی بحال کیا گیا ٹک ٹاک نے تفصیل سے بتایا کہ وہ اپلی کیشن پر قابل اعتراض مواد سے منسلک خدشات کو دور کرنے کے لئے کیا کیا کر رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...