ریاستی حکومت کا استحکام خطرے میں نہیں:پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th August 2018, 10:39 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اگست(ایس او نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے ریاستی حکومت کے استحکام کے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مستحکم ہے، اور اس کے گر جانے کے متعلق جو بھی قیاس آرائی کی جارہی ہے وہ فضول ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض حلقوں میں کہاجارہاہے کہ یہ حکومت اگلے ماہ کی ابتدا ء میں گر جائے گی، لیکن وہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگلے ماہ ، اس کے بعد کے مہینے ، اور پھر کئی مہینوں تک یہ حکومت برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج برائے کرناٹک کے سی وینو گوپال یکم اور 2؍ ستمبر کو میٹنگ میں پچھلے تین ماہ کے دوران ریاستی حکومت خاص طور پر کانگریس کے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی داخلی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے اعلیٰ کمان کو رپورٹ روانہ کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وینو گوپال کی دوروزہ میٹنگ کے دوران لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ صحافی گوری لنکیش کے قتل کے ملزمین کا ہندو بنیاد پرست تنظیم سناتھن سنستھا سے تعلق کے بارے میں کئے گئے سوال پر ڈاکٹر پرمیشور نے دبے الفاظ میں اس تنظیم کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں اب تک پولیس کو کوئی پختہ ثبوت نہیں ملے ہیں۔

اگر پختہ ثبوت برآمد ہوئے تو اس پر پابندی کی سفارش کی جائے گی۔ ڈاکٹر پرمیشور نے بتایاکہ بلدی انتخابات کے بعد ریاست کی مخلوط حکومت کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور رابطہ کمیٹی کے چیرمین سدرامیا آپسی تبادلۂ خیال کے بعد میٹنگ کی تاریخ کا تعین کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔