ویر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر کا مطالبہ، راہل گاندھی پر مجرمانہ کارروائی کرے حکومت

Source: S.O. News Service | Published on 15th December 2019, 11:35 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،15/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’بھارت بچاؤ ریلی میں اپنی تقریر کے دوران ایک بار پھر ویرساورکر پر حملہ بولا۔راہل نے اپنے ’ریپ ان انڈیا‘ والے بیان پر معافی نہیں مانگنے کی بات کہتے ہوئے کہا کہ وہ راہل ساورکر نہیں بلکہ راہل گاندھی ہیں۔وہ مر جائیں گے لیکن معافی نہیں مانگیں گے۔راہل کی اس بات پر بی جے پی نے سخت اعتراض کیا اور کانگریس لیڈر سے ایک بار پھر معافی کا مطالبہ کیا۔اب اس معاملے میں ویر ساورکر کے پوتے رنجیت ساورکر نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو راہل کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔رنجیت ساورکر نے کہاکہ کسی کو بھی ویر ساورکر خلاف قابل اعتراض زبان استعمال نہیں کرنا چاہئے۔حکومت کو راہل گاندھی کے خلاف مجرمانہ کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کریں گے۔انہوں نے راہل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرانے کی بھی بات کہی ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی کی تقریر پر شیوسینا نے بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے ٹویٹ کیاکہ ویر ساورکر نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے لئے مثالی ہیں۔نہرو اور گاندھی کی طرح ساورکر نے بھی ملک کے لئے اپنی زندگی کی قربانی دی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...