گاندھی میموریل بھون کی ترقی کیلئے حکومت اقدامات کرے: پرمیشور

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2022, 12:25 PM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو ،16؍اگست(ایس او نیوز)سرکاری جونیئرکالج میدان کے احاطے میں موجود مہاتماگاندھی میموریل بھون کو نظر انداز کردیاگیاہے،جو نہایت افسوس ناک ہے۔یہ بات سابق نائب وزیراعلیٰ وکورٹ گیرے کے رکن اسمبلی ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔

انہوں نے یہاں شہر کے سرکاری جونیئرکالج میدان میں واقع مہاتماگاندھی میموریل بھون کا دورہ کرکے جائزہ لینے کے بعد اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1932ء اور 1937میں گاندھی جی نے دومرتبہ ٹمکور کا دورہ کیاتھا،اس وقت یہاں کے سرکاری جونیئر کالج میدان میں واقع ایک کمرے میں قیام کیاتھا۔اس کمرے کو گاندھی میموریل بھون کے نام سے منسوب کیاگیاہے، اس کے باوجود اس عمارت کے تعلق سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اور مسلسل نظرا نداز کیاجارہاہے۔مہاتماگاندھی کی اس یاد گار کو ترقی دیناہم سب کی ذمہ داری ہے۔حکومت کو بھی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ فنڈ جاری کرے اور اس یاد گار کی ترقی کیلئے اقدامات کرے یا پھر کارپوریشن کو ہدایت دے کر اس کے ذریعے ترقی دینے کی کوشش کرے۔ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ اس معاملے میں خصوصی توجہ دے۔ایسی یادگاریں ملناہی مشکل ہے،تحریک آزادی کے دوران گاندھی جی نے یہاں قیام کیاتھااوراس وقت کے کانگریس قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیاتھا،یوں اس یادگار کو بہت اہمیت حاصل ہے،اسے ترقی دینا اور اس کی حفاظت ضروری ہے۔ان یادگاروں کی حفاظت ممکن نہیں ہوسکی تو آئندہ نسل کیلئے اور یہاں تعلیم حاصل کررہے طلبہ کو گاندھی جی کے قیام کے تعلق سے جانکاری دینے میں بھی مشکل پیش آئے گی۔

اس موقع پر کے پی سی سی جنرل سکریٹری مرلی دھر ہالپا،سیمنٹ منجو،پرکاش،سوم شیکھراور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔