جس کا خدشہ تھا وہی ہوا تبلیغی سرگرمیوں میں شامل960غیر ملکی بلیک لسٹ، ویزا بھی رد

Source: S.O. News Service | Published on 3rd April 2020, 5:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3/اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی سرگرمیوں میں شامل رہے- 960غیرملکیوں کوبلیک لسٹ کرکے ان کے ویزے رد کردئے گئے -

وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ ٹورسٹ ویزا پر ہندوستان آئے ان لوگوں کو تبلیغی سرگرمیوں میں سرگرم پایا گیا ہے - وزارت کے ٹوئٹر پر دی گئی جانکاری میں کہاگیا ہے کہ وزارت داخلہ کے ذریعہ ٹورسٹ ویزا پرتبلیغی سرگرمیوں میں سرگرم پائے جانے کی وجہ سے 960 غیرملکیوں کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کا ہندوستانی ویزابھی رد کردیا گیا ہے -

ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تبلیغی جماعت، حضرت نظام الدین کے معاملے میں دہلی پولیس اور دیگر متعلقہ ریاستوں کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کوغیر ملکی قانون-1946 اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون-2005 کے التزامات کی خلاف ورزی کرنے کے لئے 2005 غیر ملکیوں کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیئے ہیں -

واضح رہے کہ نظام الدین مرکز میں ملک اور غیر ممالک کے تقریباً دو ہزار لوگوں نے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی ان میں سے بیشترلوگ ملک کے مختلف حصوں میں بھی گئے جس سے کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے - ان میں سے کچھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور کئی دیگر کو مختلف اسپتالوں میں بھرتی کرایا گیا ہے - ان میں سے کئی لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن پائے گئے ہیں -

اس سے پہلے مرکزی داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ان لوگوں سے ملنے والے لوگوں کاپتہ لگانے اور انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے احکامات بھی دیئے گئے تھے -

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...