سرکار ی افسر عوامی کام کاج میں خصوصی توجہ دیں: ریاستی وزیر آر اشوک

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2022, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍اگست(ایس او نیوز)سرکاری دفاتر عوام کے کام کاج کیلئے قائم کئے گئے ہیں،عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سرکاری افسروں کو مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی۔یہ بات ریاستی وزیر برائے مالگزاری آر اشوک نے کہی۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے بھارتی نگر میں 18.84لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ ناڈا کچہری کا افتتاح کرنے کے بعدکہاکہ آزادی کے 75سال بعد بھی عوام کے کام کاج سرکاری دفاتر میں ٹھیک طریقے سے نہیں ہوپارہے ہیں۔عوا م کا اعتماد باقی رکھنے کیلئے عوام کی توقع کے مطابق کام کرناہوگا۔محکمہ مالگزاری میں عوامی مفاد کے پیش نظربڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حکومت کی طر ف سے عوام کیلئے جاری کئے جانے والے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کا کام افسروں کا ہے۔60سال سے زیادہ عمر کے افراد کو سماجی تحفظ کے تحت فراہم کی جانے والی پنشن کی منظوری کیلئے اس سے قبل تین ماہ تک کا وقت لگتاتھا،مگر اب 72گھنٹوں میں گھروں کی دہلیز تک منظوری نامہ پہنچانے کا کام کیاجارہاہے۔ایسیڈ (تیزاب)کے حملہ کا شکار مستحقین کو ماہانہ 3000روپئے پنشن دی جا رہی تھی،اب اسے بڑھاکر دس ہزار روپئے کردیاگیاہے۔اس کے علاوہ انہیں سائٹ اور گھر بھی فراہم کیاجارہا ہے۔انتظامیہ میں سدھارلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے حکومت تیار ہے۔ اس کے تحت دیہاتوں میں قیام کا منصوبہ بنایاگیاہے اور قیام کے دوران سینکڑوں افراد کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر ضلع نگران کار وزیر کے گوپالیا،رکن اسمبلی ڈی سی تمنا،ڈپٹی کمشنر ایس اشوتی،اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایچ ایل ناگراج،اسسٹنٹ کمشنر آئشوریہ،تحصیلدار نرسمہامورتی اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔