تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 22nd May 2022, 11:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 22؍مئی ( آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے منافع کما رہی ہے اور اب قیمتوں میں کمی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان گورو بلو نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ قیمتیں کم کر کے بھی حکومت عوام سے دگنے سے زیادہ پیسے وصول کر رہی ہے اور قیمتیں کم کرنے کا دھوکہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر کمی کر کے اپنے منافع کو دگنے سے کم نہیں ہونے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بالکل وہی پالیسی ہے جیسے کچھ دکانوں پر ڈسکاؤنٹ کے نام پر فروخت ہونے والی اشیاء￿ کی قیمت دگنی کر کے 50 فیصد کم پر فروخت کر کے لوٹ مار کی جاتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پٹرول ڈیزل ایل پی جی کی قیمت جس پر 2014 میں تھی آج تقریباً دوگنی ہے۔ گزشتہ 60 دنوں سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اب آٹھ اور چھ روپے کی کمی نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا ہے، جب کہ حکومت اس کے باوجود پیٹرول ڈیزل پر دوہرا منافع کما رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...