جن اوشدھی مراکز سے غریبوں کو زیادہ سہولت، دیہی علاقوں میں مرکز قائم کرنے پر حکومت زیادہ اہمیت دے رہی ہے: ڈاکٹر سدھا کر

Source: S.O. News Service | Published on 14th November 2022, 12:27 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،14؍نومبر(ایس او  نیوز)ریاستی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود ڈاکٹر کے سدھاکر نے بتا یا کہ ریاست میں غریب،پسماندہ اور درمیانی طبقات کو رعایتی قیمت میں ادویات اور سرجری کے ساز وسامان فراہم کرنے پردھان منتری جن اوشدھی اسکیم بہتر طریقہ سے جاری کی جارہی ہے اور ابتک1,052جن اوشدھی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

یہاں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے ڈاکٹر سدھا کر نے اس بات کی جانکاری دی اور کہا کہ جن اوشد ھی مراکز قائم کرنے میں ملک میں اتر پردیش کو پہلا مقام اور کرناٹک کو دوسرا مقام حاصل ہے جبکہ کیرلا تیسرے مقام پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں زیادہ جن اوشدھی مراکز قائم کرنے حکومت اہمیت دے رہی ہے اور ریاست میں مزید500نئے مراکز قائم کر نے کا منصوبہ ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں تقریباً40مراکز قائم کرنے کی اجازت دینے پی پی آئی کو پیشکش روانہ کی گئی ہے،امسال فروری کے بعد تقریباً300مراکز قائم کئے گئے ہیں اور حسب ضرورت مراکز ائم کئے جائیں گے۔

ڈاکٹر سدھا کر نے بتا یا کہ ریاست میں جن اوشدھی مراکز بہتر طریقہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں،سرکاری اسپتالوں میں تقریباً200مراکز ہیں،شمالی کرناٹک،او لڈ میسور علاقوں میں بھی مراکز قائم کرنے دباؤ ڈالا جارہا ہے،جس کے تحت منڈیا ضلع کے کے ایم دوڈی دیہات میں مرکز قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں جنرک ادویات برانڈ یڈ ہیں مارکیٹ میں 50تا80فیصد سستے داموں میں دستیاب ہیں، این اے جی ایل لیبا ٹری میں جن اوشدھی کے ادویات کا ٹسٹ کرکے مراکز روانہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر سدھا کر نے بتا یا کہ جن اوشدھی مراکز سے بی پی ایل راشن کارڈ ہو لڈرس اور غریبوں کوزیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ سرکاری اسپتالوں کے احاطہ میں جن اوشدھی مراکز قائم کرنے فارمیسی گریجوئیٹس زیادہ دباؤ ڈال رہے ہیں اور بیو رو آف فارمیسی پبلک سکٹر یونٹس آف انڈیا(بی پی پی آئی) کی جانب سے ہر ایک مرکز کیلئے ماہانہ کاروبار کے حساب سے15تا50ہزار روپئے سبسیڈی دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...