سپریم کورٹ نے صحافیوں کے آلات کی ضبطگی کو بتایا سنگین معاملہ،حکومت سے کی رہنما خطوط جاری کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2023, 12:00 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی-8نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سپریم کورٹ نے صحافیوں کے ڈیجیٹل آلات کو ضبط کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  مرکز ی حکومت سے کہا کہ وہ تحقیقاتی ایجنسیوں کے اختیارات کو کنٹرول میں  کرنے کے لیے بہتر رہنما اصول لائے-

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ نے  فاؤنڈیشن فور میڈیا پروفیشنلز کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی-مفاد عامہ کی عرضی میں سپریم کورٹ سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی بے جا مداخلت کے خلاف حفاظتی اقدامات کرے اور ڈیجیٹل آلات کو ضبط کرنے کے لیے رہنما خطوط وضع کرے-

ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی)ایس وی راجو مرکزی حکومت  کی طرف سے پیش ہوئے- راجو نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں بہت سے پیچیدہ قانونی مسائل شامل ہیں اور بنچ سے درخواست کی کہ سماعت کو فی الحال ملتوی کیا جائے-

کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس کول نے ریمارکس دئے کہ ایجنسیوں کی طاقت کو قبول کرنا بہت مشکل ہے- اسے انتہائی خطرناک صورتحال بتاتے ہوئے بنچ نے مرکز کو ہدایت دی کہ وہ بہتر رہنما خطوط لائے-

یہ عرضی 3اکتوبر کو آن لائن نیوز پورٹل نیوز کلک سے وابستہ 46صحافیوں اور ایڈیٹرز کے گھروں پر دہلی پولیس کے چھاپے کے بعد سامنے آئی ہے-چھاپے کے بعد پریس کلب آف انڈیا، ڈی جی پب نیوز انڈیا فانڈیشن اور انڈین ویمن پریس کور سمیت صحافیوں کی 16 تنظیموں چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کو ایک خط لکھا تھا، جس میں میڈیا کو دبانے کے لیے تحقیقاتی ایجنسیوں کے غلط استعمال کو ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے مداخلت کی درخواست کی گئی تھی ۔ صحافیوں نے پولیس کے ذریعہ صحافیوں کے الیکٹرانک آلات کو ضبط کرنے کے بارے میں رہنما خطوط  جاری کرنے کی بھی اپیل کی تھی -عدالت نے  معاملے کی اگلی سماعت اب   6دسمبر کو  رکھی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کے ریونت ریڈی بنے تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ؛ گورنر نے دلایا حلف

تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی، جنہوں نے ۳۰؍ نومبر کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کلیدی کردار ادا کیا تھا آج تلنگانہ کے دوسرے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اُٹھایا۔ ان کی حلف برداری کی تقریب حیدرآباد میں لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جہاں انہیں تلنگانہ کی ...

بابری مسجد کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی؛ ممبئی میں اذان اور دعا کااہتمام

6 ڈسمبر1992 کو جس طرح ایودھیا میں شرپسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد شہید کی گئی تھی، اس کی شہادت کی۳۱؍ویں برسی کے موقع پر ممبئی شہر سمیت مضافات میں اذان دینے اوردعا کااہتمام کیا گیا۔ اور وہاٹس ایپ کے الگ الگ گروپ میں۶؍دسمبر کو یومِ سیاہ لکھ کربابری مسجد کی یاد تازہ کی گئی۔

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

سمندری طوفان میچونگ سے چینائی میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ہوئی آٹھ؛ آندھرا میں بھی ایک لڑکے کی موت؛ میچونگ آج آندھرا اور اُڈیشہ کے ساحل سے ٹکرانے کے پیش نظرالرٹ جاری

سمندری طوفان میچونگ کی آمد سے پیر کو چینائی میں جو تباہی مچی تھی اور پانچ لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی، آج ایک بچہ سمیت مزید چار لوگوں کی موت واقع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی طوفان اور سیلاب سے متاثرہ ساحلی اضلاع میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔

چینائی میں گردابی طوفان مچونگ نے مچائی تباہی، پانچ ہلاک، اسکول اور دفاتر میں ۵ ڈسمبر کو بھی چھٹی کا اعلان؛ 144 ٹرینیں کینسل، 33فلائٹس کارُخ بینگلور کی طرف موڑدیا گیا

طوفان مچونگ Michaung نے شہر سمیت چینائی کے مضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے جبکہ طوفان کے نتیجے میں شدید بارش ہورہی ہے اور اس کے نتیجے میں سیلاب آ گیا ہے۔