گورکھپور: آکسیجن کی کمی سے بچوں کی موت کے معاملے میں دو سال بعد ڈاکٹر کفیل کو ملی کلین چٹ

Source: S.O. News Service | Published on 28th September 2019, 12:05 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج سے معطل ڈاکٹر کفیل خان انکوائری میں بے قصور پائے گئے ہیں ۔ قابل  ذکر ہے کہ 10 اگست 2017کو مبینہ طور پر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں  بچوں کی موت کے معاملے میں  ڈاکٹر کفیل کو ستمبر کو پہلے ہفتے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو لاپرواہی ، بدعنوانی اور ٹھیک سے کام نہ کرنے کے الزام میں سسپنڈ کیا گیا تھا۔ لیکن اب انٹرنل ہاسپٹل انکوائری میں ڈاکٹر کفیل کو تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر کفیل انہی الزامات میں9 مہینے کی جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں ۔ غور طلب ہے کہ انکوائری کی رپورٹ 18 اپریل کو ہی آگئی تھی لیکن ڈاکٹر کفیل کو اب سونپی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی نے 15 صفحوں کی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر کفیل رکھ رکھاؤ، ٹینڈر اور آکسیجن کی ادائیگی کے لیے ذمہ دار  نہیں تھے ۔

ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ پورا المیہ’ مین میڈ’ تھا اس لیے اس معاملے کی حقیقی جانچ ہونی چاہیے اور جنہوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا ان کو معاوضہ دیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اصل مجرمین کو اس کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا ہے۔کلین چٹ ملنے کے بعد ڈاکٹر کفیل نے کہا کہ ، وہ بہت خوش ہیں ۔ رپورٹ آنے میں دو سال لگ گئے لیکن ان کو انصاف کی امید تھی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ، حالاں کہ ان دو سالوں میں ان کی فیملی نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ، میں بے حد خوش ہوں کہ مجھے سرکار سے ہی کلین چٹ ملی ہے ۔ لیکن میرے ڈھائی سال واپس نہیں آسکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگست 2017 میں مبینہ طو رپر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 70 بچوں کی موت ہوگئی تھی۔ میں نے باہر سے آکسیجن منگواکر بچوں کی جان بچائی ۔ اس وقت کے بڑے افسروں اور وزیر صحت سدھارتھ سنگھ کو بچانے کے لیے مجھے پھنسایا گیا ۔

مجھے 9 مہینوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا جہاں ٹوائلٹ میں بند کردیا جاتا تھا۔ جب میں جیل سے واپس آیا  تو میری چھوٹی بہن مجھے پہچان نہیں سکی ۔ میری فیملی سو سو روپے کے لیے محتاج ہو گئی تھی۔ انہوں نے کہا میرے بھائی پر حملہ کروایا گیا ۔ اپریل 2019 میں ہی جانچ پوری ہوگئی تھی لیکن مجھے یہ رپورٹ اب سونپی گئی ہے ۔ میں چاہتا ہوں جو 70 بچے مرے ان کو انصاف ملے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ یوگی حکومت مجھے پھر سے بحال کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...