ٹمکور روڈ کا شیو کمار سوامی فلائی اوور ایک ہفتہ تک بند

Source: S.O. News Service | Published on 27th December 2021, 11:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 27؍دسمبر(ایس او  نیوز)کیبل مرمت کے کاموں کی وجہ سے قومی شاہراہ نمبر۔4پینیا ایلیو یٹیڈ ہا ئی وے(شیو کمار مہا سوامی جی فلائی اوور ٹمکور روڈ) پر ایک ہفتہ تک ٹرافک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا(این ایچ اے آئی) کے افسروں نے سٹی ٹرافک پو لیس سے گزارش کی ہے کہ فلائی اوور کے پلر نمبر102اور103کے درمیان 8ویں میل،سواتی پٹرول بنک کے قریب کیبل کی مرمت کا کام شروع کرنے کے لئے ایک ہفتہ تک ٹرافک پر پابندی عائد کی جا ئے۔ اس سلسلہ میں سٹی ٹرافک پو لیس نے ہفتہ سے ہی اس فلائی اوور پر ٹرافک کو مکمل طور پر بند کردیا ہے اور متبادل انتظام کیا ہے۔ٹرافک پر پابندی کی وجہ سے سرویس روڈ میں بھاری ٹرافک کی وجہ سے موٹر گاڑی سواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بنگلور شہر سے ٹمکور کے ذریعہ باہر جانے والے اور شہر میں داخل ہو نے والی موٹر گاڑیوں کی قطاریں سرویس روڈ میں دیکھی گئیں۔اس روٹ میں یشونت پور،گور گنٹے پا لیہ،8ویں میل،داسرہلی کے اطراف واکناف سڑکوں میں ٹرافک کی وجہ سے ٹرافک پو لیس کو سخت محنت کرنی پڑ رہی ہے۔قومی شاہراہ نمبر۔4پینیا ایلیو یٹیڈ ہا ئی وے کے ذریعہ بنگلور شہر سے ٹمکور،ہاسن،چتر درگہ،ہبلی،دھارواڑ ہاویری، چکمگلورڈ منگلور، اڈپی، کاروار،شیموگہ سمیت ملناڈ ساحلی اضلاع اور شمالی کرناٹک کے اکثر اضلاع کے لئے رابط فراہم ہے۔ ایک ہفتہ تک اس فلا ئی اوور کو بند کرنے سے اس روٹ میں چلنے والی موٹر گاڑیوں کو طویل راستہ طے کرنا پڑے گا،اور متبادل راستہ کی نشاندہی کی وجہ سے اگلے ایک ہفتہ تک نائس روڈ پر زیادہ ٹرافک کے امکانات ہیں۔ باوثوق ذرائع نے بتا یا کہ فلائی اوور کی تعمیر انٹر لاک سسٹم کے تحت کی گئی ہے اور ایک پلر سے دوسرے پلر کے درمیان سلیاب مضبوط کرنے لوہے کے کیبل نصب کئے گئے ہیں جس میں سے ایک کیبل کمزور ہو نے کی وجہ سے فلائی اوور بند کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...