بھٹکل: گھر میں لگ گئی آگ؛ لاکھوں کا نقصان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2022, 1:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21 مئی (ایس او نیوز)  مکان میں اچانک آگ لگ جانے سےگھر کے افراد بال بال بچ گئے، البتہ گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔  واردات بھٹکل رنگین کٹہ میں واقع  باشہ دامدا کے  مکان میں آج سنیچر صبح قریب دس بجے  پیش آئی۔

بتایا گیا ہے کہ  کچن روم سے  اچانک  دھواں اُٹھنا شروع ہوگیا تھا، جو تیزی کے ساتھ پھیل کر  گھر کے بیڈروم اور دیگر کمروں میں جمع ہونا شروع ہوگیا جس کی وجہ سے گھر کے اندر موجود پانچ لوگوں کا دم گُھٹنا شروع ہوگیا۔ موقع پر موجود عُروہ۔ رکن الدین نے بتایا کہ اُسے فون موصول ہوتے ہی وہ یہاں پہنچ گیا تھا اور گھر کے  اندر موجود  دھویں کو نکالنے کی کوشش شروع کی ،جس کے لئے اُسے دو کھڑکیوں کو توڑنا پڑا۔ اس دوران گھر کے اندر موجود دو بچوں سمیت پانچ  لوگوں کو باہر لایا گیا ۔ عروا کے ساتھ ارشاد صدیقہ سمیت دیگر لوگ بھی  موجود تھے۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ بھی پہنچ گئی، مگر اُس وقت تک پورا گھر آگ کے شعلوں میں لپٹ چکا تھا اور گھر کے اندر موجود دو ڈینٹل مشین، فرنیچرس، الیکٹرانک آلات،  کپڑے اور فوڈس وغیرہ  جل کر خاکستر ہوچکے تھے۔

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیاگیا ۔ بھٹکل پولس سب انسپکٹرس، کُڈگنٹی، بھرت اور دیگر اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود تھے۔ شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...