کورونا وباء اور لاک ڈاون کے چلتے دبئی میں پھنسے بھٹکل کے عوام کے لئے زبردست خوش خبری؛ 11 جون کو مینگلور کے لئے نکل رہی ہے چارٹرڈ فلائٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th May 2020, 9:44 PM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں |

بھٹکل30/مئی (ایس او نیوز) کورونا وباء کے بعدلاک ڈاون کے چلتے دبئی اور عرب امارات میں پھنسے بھٹکل اور اطراف کے عوام کے لئے ایک زبردست خوش خبری یہ ہے کہ  بھٹکل کے معروف بزنس مین اور نُہیٰ جنرل ٹریڈنگ کمپنی    کے مالک جناب عتیق الرحمن مُنیری نے  عوام کی تکلیفات کو دور کرنے اور اُنہیں اُن کے وطن  واپس روانہ کرنے کے لئے ایک چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا ہے جس کے ذریعے بھٹکل اور اطراف کے عوام  مینگلور کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

فلائٹ عرب امارات کے راس الخیمہ سے مینگلور ائرپورٹ کے لئے مورخہ 11/ جون کو اُڑان بھرے گی، اس تعلق سے  انڈین ایمباسی، ائرلائنس حکام ، اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر اور  اس سے ملحقہ تمام ذمہ داران سے بات چیت ہوچکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ   دبئی سے بھٹکل  پہنچنے والوں کے لئے پہلے سات دنوں تک  بھٹکل کے کسی ہوٹل یا انجمن کورنٹائن سینٹر میں کورنٹائن کرنا ہوگا، پھر سات دنوں تک ہوم کورنٹائن کرنا ہوگا۔اگر لوگوں کے بھٹکل پہنچنے تک یعنی 11/ جون تک کورنٹائن کے قانون میں مزید نرمی  آتی ہے تو پھر اُسی حساب سے کورنٹائن کیا جاسکتا ہے۔

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  دبئی اور عرب امارات کے مختلف شہروں میں  بھٹکل کے  سینکڑوں لوگ  بے حد پریشان ہیں اور وہ بھٹکل جانا چاہتے ہیں، مگر سرکار کی طرف سے فلائٹ کی کوئی سروس نہیں ہے، ایمباسی سے رابطہ کرنے پر اُنہیں بتایا گیا کہ اگر کوئی خود چارٹرڈ فلائٹ کرکے اپنے  طور پر لوگوں کو روانہ کرنا چاہیں تو  ایمباسی کی طرف سے  ہر ممکن تعاون دیا جاسکتا ہے۔ اس بات کی جانکاری ملتے ہی عتیق الرحمن مُنیری نے پرائیویٹ ایرلائنس کمپنی سے رابطہ  کیا، اور ایک فلائٹ 11/ جون کے لئے حاصل کی ۔ فلائٹ میں 175 نششتیں ہوں گی۔

عتیق الرحمن مُنیری نے  دبئی میں مقیم بھٹکل اور اطراف کے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ جو بھی لوگ  اس فلائٹ کے ذریعے بھٹکل جانا چاہتے ہوں وہ   پہلی فرصت میں رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ٹکٹ اور ہوٹل کورنٹائن وغیرہ کے چارجس بالکل مناسب رہیں گے۔

اس تعلق سے مزید تفصیلات کے لئے ان ذمہ داران سے  فوراً رابطہ کرکے اپنی سیٹ کنفرم کراسکتے ہیں۔

 جیلانی محتشم:  0505584203..... رحمت اللہ راہی: 0505643432 ۔۔۔۔ شہریار خطیب :  0505560640 ....... یاسر قاسمجی:  0506251833 ۔۔۔۔۔۔ آفاق نائطے : 0505845537

مزید تفصیلات یا پاسپورٹ کاپی وغیرہ اس ای میل پتہ پر روانہ کی جاسکتی ہے:   [email protected]

جناب عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  کورونا وباء پھیلنے کے بعد جس طرح دنیا بھر میں عوام الناس کو سخت تکلیفات  کا سامنا کرنا پڑا، دبئی میں  مقیم بھٹکل کے  لوگوں کو بھی بہت زیادہ پریشانیاں اُٹھانی پڑیں۔   لاک ڈاون کی وجہ سے ایک طرف ہوائی سفر پر پابندی عائد ہوگئی، اُسی طرح  بھٹکل کو کنٹیمنٹ زون قرار دیئے جانے اور چودہ دنوں تک دوسرے علاقوں میں کورنٹائن کرکے ہی بھٹکل میں داخل ہونے کی اجازت دئے جانے سے بھی  بہت سارے لوگوں کو  تکلیفات کا سامنا کرنا پڑا۔

عتیق الرحمن  مُنیری نے بتایا کہ  کئی نوجوان وزٹ ویزا پر دبئی میں پہنچ کر لاک ڈاون میں پھنس گئے ہیں کئی لوگ نوکریاں حاصل کرنے کے لئے آئے تھے، لیکن لاک ڈاون سے ویزا کی میعاد ختم ہوگئی، کئی لوگ دو ڈھائی ماہ سے پھنسے ہوئے ہیں، کئی لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں، کئی لوگوں کو لاک ڈاون کی وجہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، جبکہ کئی لوگ بیمار ہیں اور انڈیا پہنچ کر علاج کروانا چاہتے ہیں، ایسے تمام لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ  اس کے لئے ایک چارٹرڈ فلائٹ ہی  حاصل کرکے ان کو واپس وطن بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔

دبئی سے راس الخیمہ  اور مینگلور سے بھٹکل جانے کے لئے بس سروس:   چونکہ فلائٹ راس الخیمہ ائرپورٹ سے مینگلور کے لئے اُڑان بھرے گی، اس  کو دیکھتے ہوئے دبئی سے ائرپورٹ کے لئے خصوصی بس کا انتظام کیا جائے گا، اسی طرح مینگلور ائرپورٹ پر اُترنے کے بعد  ائرپورٹ سے بھٹکل کے لئے بس کا انتظام ہوگا۔ بھٹکل میں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کے  ذمہ داران سے بھی گفتگو ہوچکی ہے اور  تنظیم کی طرف سے   کورنٹائن وغیرہ کے تعلق سے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کی جائے گی۔  سرکاری سطح پر بھی جناب ارشد محتشم کے توسط سے    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار سے  برابر رابط ہے، توقع ہے کہ  سرکاری طور پر بھی کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ 

عتیق الرحمن مُنیری نے بتایا کہ  سیٹ کنفرم کرانے کے لئے  جو لوگ پہلے رابطہ کریں گے، اُن کو ہی اولین ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  کل اتوار تک اگر مینگلور جانے والوں    کی لسٹ تیار ہوتی ہے تو کل ہی انڈین ایمباسی میں لسٹ جمع کرائی جائے گی اور کاغذی کاروائیوں کو مکمل کیا جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...