گوکرن میں سمندر میں ڈوب کر سیاح ہلاک ہونے کے بعد ریسارٹ مالک گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th June 2020, 1:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گوکرن:11؍جون (ایس اؤ نیوز) سیاحوں کو ریسارٹ میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کے بعد متعلقہ افسران کو جانکاری نہ دینے کے الزام  میں ایم جی ریسارٹ کے مالک رمیش پنڈت کو پولس نے گرفتارکرلیاہے۔

ہریانہ کے سافٹ وئیر انجنئیر رشبھ کمار سنگھ کل بدھ کو  سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے بعد ریسارٹ میں سیا ح ہونے کا پتہ چلا ہے۔ مہلوک پچھلے دودنوں سے اپنی رشین سہیلی ایلینا فٹیسوا کے ساتھ ریسارٹ میں قیام  پذیر  تھا۔ بدھ کی صبح دونوں سمندر میں تیرنے گئے تو یہ حادثہ پیش آیا ۔ بیرونی ملک کی شہری کے متعلق ’سی فارم ‘ پُر نہ کرنے اور دو دن کے بعد بھی متعلقہ افسران کو  جانکاری نہ دیتے ہوئے غفلت برتنے کے الزام میں ہوٹل مالک کو  گرفتار کرلینےکی پولس ذرائع نے خبردی ہے۔ خیال رہے کہ لاک ڈاؤن اعلان کے بعد بیرونی سیاحو ں کی گوکرن داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سافٹ وئیر انجنئیر ہلاک :بدھ کو گوکرن کے کُڈلے بیچ پر ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سافٹ وئیر انجنئیر رشبھ کمار سنگھ(37) سمندر میں تیرنے کے دوران  ڈوب ہوکر ہلاک ہوگیا، اس کی ابتدائی رپورٹ ساحل آن لائن پر بدھ کی شام کو ہی شائع ہوچکی ہے۔  پتہ چلا ہے کہ مہلوک بنگلورو میں روزگار تھا۔  یہ دودن پہلے اپنی رشین سہیلی کے ساتھ ریسارٹ میں مقیم تھا۔ بدھ کی صبح دونوں سمندر میں تیرنے گئے تو سافٹ انجنئیر رشبھ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

قریب میں تیر رہی روس کی شہری مہلوک کی سہیلی ایلینا کو تیرنے کے دوران میں  رشبھ خطرے میں گھرا ہوا محسوس ہوا تو  اُس نے اُسے بچانے کی کوشش کی اور ایسے ویسے کرکے اپنے ساتھی کو کنارے تک لانے میں کامیاب ہوگئی،  لیکن تب تک پانی پی پی کر رشبھ ہلاک ہوچکا تھا۔ گوکرن پی ایس آئی نوین نائک نے بتایا کہ کیس درج کرلیاگیا ہے ، مہلوک کے خاندان والوں کو اطلاع دی گئی ہے، وہ جب یہاں پہنچیں گے تو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش پسماندگان  کے حوالے کی جائے گی ۔

 کورونا وباء کے چلتے عوام نے اس بات پر سخت اعتراض جتایا ہے کہ سیاحوں پر نگرانی کرنے والے چک پوسٹ نکال دینے کا یہ نتیجہ ہے۔ عوام  مطالبہ کررہے ہیں کہ ضلع انتظامیہ اس طرف توجہ دے اور  ریسارٹ اور لاڈ جوں میں تھرمل اسکیانر نصب کرنا لازمی قرار دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...