گوکرن میں سیاحوں کو یومیہ کرایہ پر اسکوٹر دینا مالکان کو پڑ گیا مہنگا؛ پولس نے کیا 25 اسکوٹر ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2019, 9:42 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:25؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کمٹہ تعلقہ کا گوکرن بیچ سیاحت کے لئے بے حد مشہور ہے، جہاں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح  آتے ہیں،  ان کی آمد کو دیکھتے ہوئے بعض لوگوں نے  اسکوٹی بائیک کو یومیہ کرایہ پر دینے کا کاروبار شروع کیا تھا، مگر  گوکرن پولس نے اتوار کو قریب 25 اسکوٹروں کو ضبط کرتے ہوئے اسکوٹر مالکان پر بغیر لائسنس  اس طرح کا کاروبار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق گوکرن میں گزشتہ دوچار برسوں سے  آٹو رکشامالکان اور یومیہ کرایہ پر اسکوٹی بائک کو کرایہ دینےو الوں کے درمیان لفظی  جھڑپیں پیش آرہی  تھیں۔ سیاحوں کو یومیہ کرایہ پر اسکوٹی مہیا کرتے ہوئے مبینہ طور پر ہزاروں روپیہ کمائی کرنے والے اسکوٹی مالکان کے خلاف   ٹرانسپورٹ محکمہ میں  اصول وضوابط کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا جارہا تھا، بتایا جارہا تھا کہ ان اسکوٹی بائک کے نتیجےمیں آٹورکشا مالکا ن کی کمائی پر اثر پڑ رہا ہے۔

 سنیچر جب بیرونی ملک کی دوخاتون سیاح کرایہ کی اسکوٹی کے ذریعے گوکرن کے اوم بیچ جانے کے دوران توازن کھو کر آٹورکشاکو ٹکر دی تو خاتون سیاح کے پیر پر شدید چوٹ آئی۔ حادثہ کے بعد گوکرن  پی ایس آئی سنتوش کمار نے قریب 25اسکوٹی بائک کو ضبط کر لیا اور بغیر لائسنس اسکوٹی سپلائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...