گوکرن : گانجہ فروخت کرتے ہوئے دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2020, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

گوکرن  :13؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) سیاحوں کو گانجہ سپلائی کرنےکے الزام میں گوکرن  تھانہ پولس نے دو کو گرفتارکرتے ہوئے 6ہزاروپئے مالیت کے 636گرام گانجہ ضبط کئےجانےکا گوکرن کے بیل ہتلو دیہات میں پیش آیا ہے۔

چونکہ گوکرن ایک مشہور سیاحت کامقام ہے یہاں دور دراز سے سیاح آتے رہتے ہیں، ان سیاحوں کو گانجہ فروخت کرنےکی کوشش میں دونوں ملزم گرفتارہوئے ہیں ان کی شناخت دیو منکال گوڈا(53) اور سریش امیش گوڈا (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دونوں بیل ہتلو  دیہات کی سڑک کنارے کھڑے ہوکر سیاحوں کو گانجہ سپلائی کرنے کی کوشش میں تھے تو مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے ملزمان کو  گانجہ سمیت گرفتار کیا ہے۔

کمٹہ سی پی آئی پرمیشور گنگا، گوکرن تھانہ ایس آئی نوین کمار نائک کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ کارروائی میں  پولس عملہ وینا ہونی، نارائن گنگی، شیوپا نایک، اُدئیے تانڈیل، ناگراج پٹگار، شیوانند گوڈا، سچن نائک ، مہابلیشور نایک وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...