گوکرن میں ساحلی محافظ دستہ کا چھاپہ : گانجہ سمیت پانچ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd December 2021, 10:24 AM | ساحلی خبریں |

گوکرن:یکم ڈسمبر(ایس اؤ نیوز)مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے ساحلی محافظ دستہ کی پولس نے کوڈلے بیچ پرواقع سن اینڈ مون ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے ریسٹورنٹ کے مینجر اور عملہ سمیت پانچ لوگوں  کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سی پی آئی ماروتی نایک اور پی ایس آئی دیانند جوگلیکر کی قیادت  میں پولس نے چھاپہ مار کر گانجہ، بئیر اور ہکا وغیرہ کو ضبط کرنے کے بعد گانجہ فروخت کرنےکےالزام میں 5 لوگوں کو تحویل میں لے کر عدالت میں پیش کیاہے جس کے بعد عدالت نے انہیں جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔

گرفتار شدہ سبھی ملزم نیپال کے بتائے جارہےہیں۔ جن کے نام اس طرح ہیں: لکشمن کھاتری بیر بہادر (33)، سمن بھرت تمن (23)، آئیس لاما ہیرالال(21)، بپن کیسی (33)،تیج چندر سبا(50). دول بہادر تمانگ نامی ایک ملزم فرار بتایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...