بی جے پی میں گئے ممبران اسمبلی کو اسپیکر سے نااہل ثابت کروائیں گے: گوا کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th August 2019, 11:09 PM | ملکی خبریں |

پنجی، 8 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) گوا پردیش کانگریس کمیٹی (جی پی سی سی) کے صدر گریش چوڈنکر نے کہا ہے کہ گوا کانگریس، گوا کے اسمبلی میں ان 10 باغی ممبران اسمبلی کی معطلی کے لئے درخواست دائر کرے گی، جنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنیت لی تھی۔کانگریس ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں شامل ہونے کے قریب ایک ماہ بعد ایسی رائے آئی ہے۔جس وقت کرناٹک کانگریس اور جنتا دل سیکولر کی حکومت گرنے کے قریب تھی، اسی وقت کانگریس کے 10 ممبران اسمبلی ایک ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔گوا میں پہلے کانگریس کے پاس تعداد بھارتیہ جنتا پارٹی سے زیادہ تھی۔کانگریس کے پاس کے کل 15 ممبران اسمبلی تھے، ان میں سے 10 رکن اسمبلی بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے،2 تہائی سے زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے ان ممبران اسمبلی پر دل بدل قانون نافذ نہیں ہو سکا تھا۔گوا میں کل 40 اسمبلی سیٹیں ہیں۔کانگریس کے 10 باغی اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کے بعد سے اسمبلی میں بی جے پی کی تعداد 27 ہو گئی ہے،اگرچہ اکثریت کے لئے 21 ممبران اسمبلی کی ضرورت ہوتی ہے،موجودہ وقت میں کانگریس کے پاس 5، جی ایف پی کے پاس 3، این سی پی اور ایم جی پی کا ایک ایک اور تین آزاد ممبر اسمبلی ہیں۔بی جے پی کو تینوں آزاد ممبران اسمبلی کی بھی حمایت مل گئی تھی۔سال 2017 کے گوا اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں ہی اکثریت سے کافی دور تھے لیکن اب بی جے پی گوا میں اکثریت میں ہے۔جب کانگریس کے ممبر اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، تب اپوزیشن پارٹیوں نے بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...