گوا میں 9 مئی سے 23 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ،وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کا اعلان
بناجی ، 8؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے جمعہ کو ریاست میں 9 مئی سے 23 مئی تک ریاستی سطح پر کرفیو لگایا جائے گا۔
کووڈ چین کو توڑنے کے لیے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ گھر کے اندر رہنے کی گزارش کی ہے۔ کرانے کی دکانوں سمیت ضروری سامانوں کی فروخت کرنے والے اسٹور صبح 7 بجے سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہنے دیے جائیں گے۔ کرفیو کی مدت کے دوران میڈیکل اسٹور بھی کھلے رہیں گے اور ریستوراں و رسوئی کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔
ساونت نے کہا کہ اگر کوئی کرفیو کے دوران سڑکوں پر گھومتا ہوا دکھائی دیتا ہے، تو پولیس سزا کی دفعات کے تحت کارروائی کرے گی۔ کسی کو بھی غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں جانا چاہیے۔