کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سات لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2020, 10:40 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیجنگ؍ جینیوا؍ نئی دہلی،6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک 1.87کروڑسے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور سات لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے ، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے مقام پر ہے ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ ( سی ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18،738،350 افراد متاثرہوئے ہیں اور 706،342 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 4،821،296 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 158،170 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 2،859،073 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 97،256 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46،121 افراد صحت یاب ہو ئے ہیں اور 904 افراد ہلاک ہو ئے ہیں ۔ وہیں ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1923،837 اور ہلاک شدگان کی تعداد 40،699 ہوگئی ہے۔ کورونا کے اس وقت ملک میں 59،5501 ایکٹو کیسزہیں۔ وہیں 1328336 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

چین کیلئے جاسوسی کرتے پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کیا مطالبہ

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین کیلئے جاسوسی کرتے چینی خاتون کے ساتھ پکڑے گئے راجیو شرما کے پیچھے اور بھی بڑے ہاتھ ہوسکتے ہیں۔ ایس ڈی پی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ شرما کے تعلق سے  غیر ...

لیبیا : فائز السراج اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے کے لیے تیار

لیبیا میں وفاق حکومت کی صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اکتوبر کے اختتام تک اقتدار سے دست بردار ہونے اور اپنی ذمے داریاں ایگزیکٹو اتھارٹی کے حوالے کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ...

بی جے پی کے رویہ سے پارلیمانی جمہوریت شرمسار: کانگریس

کانگریس نے کہا کہ راجیہ سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے جس طرح کا سلوک کیا ہے اس سے ملک کی پارلیمانی جمہوریت شرمسار ہوئی ہے اور ڈپٹی چیرمین ہری ونش نارائن سنگھ نے اراکین کے جذبات کو کچل کر ایوان کی کارروائی کو انجام دیا۔