پوری دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز

Source: S.O. News Service | Published on 23rd April 2020, 12:25 PM | عالمی خبریں |

انقرہ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جاری جنگ میں کہیں سے کوئی راحت کی خبر نہیں آ رہی ہے بلکہ ہر نئے دن اموات کی نئی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پوری دنیا میں جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ4 8 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ امریکہ میں اس کا قہر رکنے کا نام نہیں لےرہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ساڑے 8 لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد47 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ادھر ترکی میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی اور وہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2372 ہے ترکی میں متاثرین کی تعداد اب ایران سے کافی زیادہ ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

فرانس میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اٹلی میں اموات کی تعداد 25 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اسپین میں یہ تعداد 21 ہزار سے زیادہ ہے۔برطانیہ میں متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہے اور مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا متاثرین کی تعداد جہاں 85 ہزار ہے وہیں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5391 ہو گئی ہے۔ سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 114 بتائی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔