دنیا میں کورونا سے 1.28 کروڑ سے زیادہ متاثر، ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہلاک

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 1:29 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

بیجنگ / جینیوا / نئی دہلی،13؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.28 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزارسے زائد ہو گئی ہے۔ کووڈ۔19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے۔ وہیں اس وبا کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے مقام پر ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان آٹھویں مقام پر ہے۔ امریکہ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 12877551 ہوگئی ہے جبکہ 568528 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

عالمی طاقت تصور کیے جانے والے امریکہ میں کورونا سے اب تک 3304142 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 135190 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے اب تک 1864681 افراد اس متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 72100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28699 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتوں کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 23174 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 301609 ایکٹو کیسز ہیں اور اب تک اس وبا سے 553471 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

کووڈ۔19 کے کیسز کے معاملے میں روس چوتھے مقام پر ہے اوریہاں اب تک اس وبا سے 726036 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ پیرو میں حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں، وہ اس فہرست میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 326326 ہوچکی ہے اور 12829 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چلی کیسز کے معاملے میں دنیا میں چھٹے مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 315041 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 6979 ہے۔

میکسیکو نے کورونا انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں اب تک 299750 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 35006 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیسز کے معاملے میں برطانیہ آٹھویں مقام پر ہے۔ یہاں اب تک 291154 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 44904 افراد ہلاک چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں اسپین اور ایران کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہیں خلیجی ملک ایران نے کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں یوروپی ملک اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ میں اب تک 276242 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4079 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہیں ایران میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد 257303 تک جا پہنچی ہے اور اس وبا سے 12829 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اسپین میں کورونا متاثرین کی تعداد 253908 ہے، جبکہ 28403 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 248872 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5197 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یوروپی ملک اٹلی میں 243061 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34954 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہاں اب تک 232259 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2223 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 212993 تک پہنچ چکی ہے اور 5363 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 208015 ہے اور 30007 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 199919 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9071 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں 183795 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 2352 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9782، کینیڈا میں 8829، نیدرلینڈ میں 6156، سویڈن میں 5526 ایکواڈور میں 5047، مصر 3858، انڈونیشیا میں 3606، عراق میں 3150، سوئٹزرلینڈ میں 1884، ارجنٹائن میں 1845، بولیویا میں 1807، آئر لینڈ میں 1746 اورپرتگال میں 1660 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...