پتور بس اسٹاننڈ کے علاقے میں طالبات اور خواتین کے ساتھ چھیڑخانی۔ سادہ لباس میں پولیس والوں نے شروع کی نگرانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 11:09 AM | ساحلی خبریں |

پتور26/جون (ایس او نیوز) پتور کے ایس آر ٹی سی بس اسٹانڈ کی عمارت اوراس کے اطراف میں اسکول اور کالج جانے والی طالبات اور خواتین کے ساتھ اوباش لڑکوں کے ذریعے چھیڑ خانی کیے جانے کے معاملات سوشیل میڈیا پر عام ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اورپھر سادہ لباس میں اس علاقے کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

پتور بس اسٹانڈ کے گراؤنڈ فلور کے علاوہ پہلے منزلے پر سو سے زیادہ دکانیں ہیں۔ اس میں سے پہلے منزلے پر واقع ایک موبائل کی دکان میں موجود افراد کی طرف سے طالبات کو ستانے اور چھیڑ خانی کرنے کی بات سامنے آئی تو عوام میں سے کچھ لوگوں نے موبائل دکان والوں کے خلاف ہنگامہ کھڑا کردیا۔ کچھ ہندو تنظیموں کے رضاکار بھی موقع پر جمع ہوکر ہنگامہ آرائی میں شامل ہوگئے۔ پولیس کو جب اس کی اطلاع ملی تو اس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے ہجوم کو منتشر کردیا۔

 بتایاجاتا ہے کہ بس اسٹانڈ کی عمارت کے صرف داخلی دروازے پر سی سی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ بقیہ پوری عمارت اور راہدریوں میں کوئی کیمرہ نہیں ہے۔ اوباش قسم کے نوجوان دن بھر یہاں مٹرگشتی کرتے رہتے ہیں اور آنے جانے والی طالبات اور خواتین کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ اس میں کچھ طالب علم بھی ہوتے ہیں جو کالجوں میں جانے کے بجائے بس اسٹانڈ کی اس عمارت کی مختلف دکانوں اور راہداریوں میں لڑکیوں کو ستانے اور وقت گزاری کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔

 ایک سال پہلے شکنتلا شیٹی جب رکن اسمبلی تھیں تو کے ڈی پی کی میٹنگ میں پتور بس اسٹانڈ کی ہائی ٹیک عمارت میں چل رہی چھیڑ خانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے تعلق سے مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ اس وقت پولیس کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں۔اس کے علاوہ اس عمارت کے انتظامات کے لئے  ذمہ دار’ہندوستان پروموٹرس‘ نامی ادارے کو ہدایت دی گئی تھی کہ عمارت کی راہداریوں اور دیگر ضروری مقامات پر سی سی کیمرے نصب کرے۔ مگر اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا ہے۔

اب سوشیل میڈیا پر پھر سے اس مسئلے کو اٹھایاگیا تو پولیس نے کارروائی شروع کی ہے۔پتور مہیلا پولیس اسٹیشن کی سب انسپکٹر سیسمّا نے بتایا کہ خواتین پر ہونے والی زیادتیوں پر روک لگانے کے لئے صبح میں اسکولوں او رکالجوں کے آغاز اور شام میں چھٹی کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے اطراف اور بس اسٹانڈ پر دو دو لیڈی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اور طالبات و خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...