پی یوسی سال دوم کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے لی لڑکوں پر پھر سبقت ، ساحلی کرناٹکا کے تینوں اضلاع پھر نمایاں؛ اُڈپی کو اول اور چکوڈی کو آخری مقام

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th April 2019, 2:02 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور:15/اپریل ( ایس او نیوز) پی یو بورڈ نے آج پی یوسی سال دوم کا نتیجہ مقررہ وقت سے پہلے ہی ظاہر کردیا ہے ۔ حسب معمول لڑکیاں لڑکوں پر سبق لے گئی ہیں ۔ شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں پی یو کالجوں کا نتیجہ بہتر رہاہے ۔ پی یو سال دوم کے امتحان میں پرائیوٹ طلباء سمیت جملہ 671653طلباء امتحان میں شریک ہوئے اور 414587طلباء نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ مجموعی طورپر نتیجہ 61.73 فیصد رہا۔ آرٹس شعبہ میں 200022کامرس میں 253865اور سائنس شعبہ میں 217766طلباء نے امتحان دیاتھا۔ ان میں آرٹس شعبہ میں 101073(50.37 فیصد) ، کامرس شعبہ میں 253865طلباء نے امتحان دیاتھا۔ 168531(66.39 فیصد) طلباء کامیاب رہے ، جبکہ سائنس شعبہ میں 21766طلباء نے امتحان دیاتھا۔ 144983( 66.58 فیصد) طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ آج پی یو بورڈ کے دفتر پر محکمہ تعلیم کے پرنسپل سکریٹری ایس آر اوماشنکر اور پی یو بورڈ کی ڈائرکٹر شکھا نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران نتائج کی تفصیلات میڈیا کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ کالجوں میں نتائج کا اعلان نوٹس بورڈ پر 16اپریل کی صبح 11بجے کیاجائیگا۔ جبکہ پی یو بورڈ کے ویب سائٹ پر آج ہی نتائج اپ لوڈ کردئے گئے ہیں ۔ امسال پرائیوٹ طورپر 27669طلباء نے امتحان دیاتھا۔ ان میں 7641طلباء کامیاب ہوئے ۔ پرائیوٹ طلباء کی کامیابی کا تناسب سب سے کم 27.62 فیصد رہا۔ فیل ہونے والے 85585طلباء نے امتحان لکھاتھا۔ 23425(27.37 فیصد) طلباء کامیاب رہے جبکہ ریگولر طلباء جنہوں نے امتحان دیاتھا ان کی تعداد558399تھی۔ ان میں سے 383521 طلباء کامیاب رہے ہیں ان کی کامیابی کا تناسب 68.68 فیصد رہا۔ 54823طلباء نے 85فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں اور امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔227301طلباء نے 60تا 85 فیصد نمبر اور52106طلباء نے 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کئے ہیں ۔ 100فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء میں کنڑا کے پرچے میں 161، ہندی میں 35، تاریخ میں 155، ایکنامکس میں 303، بزنس اسٹڈیز میں 955، پولیٹکل سائنس میں 117، اردو کے پرچے میں 2، میاتھس میں 2447، اکاؤنٹس میں 1939طلباء نے 100فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں۔ سرکاری پی یو کالجوں میں کامیابی کاتناسب 50.94فیصد، امدادی پی یو کالجوں میں 60.42فیصد ،غیر امدادی پی یو کالجوں میں 68.69، کارپوریشن پی یو کالجوں میں 57.87ور بائی فرکیٹیڈ کالج کانتیجہ صد فیصد رہاجبکہ 3سرکاری پی یو کالجوں ، ایک امدادی پی یو کالج 63غیر امدادی پرائیوٹ کالجوں کا نتیجہ صفر رہا۔ 

اضلاع کی سطح پرپی یوسی کے نتائج 

1)    اڈپی             92.20
2)    جنوبی کینرا   90.91
3)    کورگ          83.31
4)    شمالی کینرا    79.59
5)    چکمگلور      76.42
6)    ہاسن            75.19
7)    باگلکوٹ       74.26
8)    بنگلور ساؤتھ  74.25
9)     شیموگہ       73.54
10)   بنگلوردیہی   72.91
11)   بنگلور نارتھ  72.68
12)   چامراج نگر  72.67
13)   چکبالاپور    70.11
14)   وجیاپورہ      68.55
15)   میسور        68.55
16)   ہاویری       68.40
17)   ٹمکور        65.19
18)   بلاری        64.87
19)   کولار        65.19
20)   کوپل         63.15
21)   منڈیا         63.08
22)   داونگیرے  62.53
23)   دھارواڑ     62.49
24)   رام نگرم    62.08
25)   چکوڈی     60.86
26)   گدگ        57.76
27)   رائچور    56.73
28)   بیلگاوی    56.18
29)   کلبرگی     56.09
30)   بیدر        55.78
31)   یادگیر      53.02
32)   چتردرگہ   51.42

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔