منگلورو میں گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹکا کی ریاستی کانفرنس کا کامیاب انعقاد : اسلام آدم علیہ السلام کی طرح قدیم اور نوزائیدہ بچہ کی طرح جدید ہے: رحمت النساء

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2019, 6:33 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) ’تبدیلی خیالات کے لئے ازسرِ نو غور‘ کے مرکزی عنوان کو لے کر گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹکا (جی آئی اؤ) کی ریاستی کانفرنس کا جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر جماعت ایس امین الحسن نے  منگلورو   کے پور بھون میں 9ستمبر 2019بروز اتوار کو افتتاح کیا۔

افتتاحی خطاب میں انہوں نے کانفرنس کے مرکزی عنوان تبدیلی خیالات کے لئے ازسرِنو غور پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کا تقاضا ہے۔ کیونکہ  ملک میں عدم مساوات کا دور دورہ ہے، ہر طرف حقوق انسانی کی پامالی ، افراد پر گروہی حملے ، عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ انسانی احترام زوال پذیر ہے، ایسے دور میں خیالات پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہونے کا خیال ظاہر کیا۔ انہوں نے جی آئی اؤ ممبران کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اس سنگین دور میں بھی جی آئی اؤ کی ممبران اسلام کے لئے سرگرم عمل ہیں جس کے لئے وہ مبارکباد ی کے مستحق ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ ملک میں ’بیٹی پڑھاؤ ،بیٹی بچاؤ‘ صرف ایک نعرے کی حدتک ہے، ملک میں دن بدن لڑکیاں سمیت عورتوں پر ظلم ،ہراسانی ، عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا۔ مرکزی حکومت کے منصوبہ جات صرف نعرے نہ رہیں بلکہ انہیں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔

’جی آئی اؤ کا دس سالہ سفر ‘ کے عنوان پر منعقدہ مذاکرے میں جی آئی اؤ کی سابق سکریڑیان رخسانہ عمر، صبیحہ سلطانہ، قمرا لنساء اور نویدہ اسدی نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ نبیلا الماس ملا نے مذاکرے کی صدارت کی۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے شعبہ خواتین کی معاون سکریٹری تشکیلہ خانم نے تبصرہ کیا۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی ہند کرناٹکا شعبہ خواتین کی سکریٹری امت الرزاق ، شوریٰ ممبر ساجد النساء، جی آئی اؤ کیرلا کی صدر عافیدہ احمد، مہاراشٹرا کی صدر بشریٰ انس اور کنڑا ماہنامہ ’انوپما ‘ کی معاون مدیرہ صبیحہ فاطمہ نے مہمان کی حیثیت سے خطاب کیا۔

عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی معاون سکریٹری رحمت النساء نے ’’جی آئی اؤ کرناٹکا نے ’الاحیاء‘: تبدیلی خیالات کے لئے ازسرنوغور ‘‘کے مرکزی عنوان پر ریاستی مہم منانے کے بعد ریاستی کانفرنس کے انعقاد پر اس کا اختتام ہو رہاہے۔ مہم اور کانفرنس کے انعقاد کے لئے ظاہری و باطنی طورپر کوشش کئے جی آئی اؤ کی ممبران اورجماعتی رفقاء کا انہوں نے شکریہ اداکرتےہوئے کہاکہ ہماری آئندہ کی سرگرمیوں اور جدوجہد کے لئے یہ ایک  حوصلہ کا کام ہوگا۔ ہم سب دین اسلام پر عمل پیراہیں۔ اسلام آدم علیہ السلام کی طرح قدیم اور ابھی جنم لینے والے بچہ کی طرح جدید ہے۔ خواب دیکھو، تعبیر اور حقیقت کا رنگ بھرنے کا حوصلہ رکھو اور اپنی پوری زندگی اللہ کے لئے وقف کرنے کی اپیل کی۔ جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے امیر حلقہ ڈاکٹر محمد سعد بیلگامی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اسلام کے داعی ہیں، اللہ کے راستے پر چل رہے ہیں، اسلام میں خاندانی نظام بہت ہی مضبوط ہے، عوام میں اسلامی شعوربیدار کرنا وقت کا تقاضا ہونےکی بات کہی۔ صدارت کرتے ہوئے جی آئی اؤ کرناٹکا کی صدر عمیرہ بانو نے ممبران اور عوام کو آوازدی کہ ’’ ہمیں صرف اپنے ہی نہیں بلکہ دنیا کے تمام مسائل کو حل کرنےکی کوشش کرنی چاہئے۔ معاشرے میں تبدیلی لانا، پُرامن ماحول پیدا کرنا ہماری اہم ذمہ داری ہونے کی بات کہی۔

عائشہ آفرین کی تلاوت قرآن سے کانفرنس کا آغازہوا۔ جی آئی اؤ کی جنرل سکریٹری محی نشاط نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے تمام کااستقبال کیا۔ اس کے بعد بنگلورو جی آئی اؤ کی ممبران نے نکڑ ناٹک پیش کیا۔ جی آئی اؤ کرناٹکا کی صدر عمیرہ بانونے پرچم کشائی کرتےہوئے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔عرشیہ نوشاب اور عفرو نداف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ کانفرنس میں جی آئی اؤ کی سرگرمیوں پر مبنی وڈیو نشر کی گئی ۔ ڈائس پر جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران موجود تھے۔ جماعت اسلامی ہند دکشن کنڑا علاقہ کے ناظم عبدالسلام کی دعا پر کانفرنس کا اختتام ہوا۔ کانفرنس میں ریاست بھر سے جی آئی اؤ کی ممبران ،اسوسی ایٹس سمیت سیکڑوں لڑکیاں اور خواتین شریک تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔