بھٹکل : کالج سے گھر لوٹ رہی طالبہ بس سے اترنےکے دوران بس پر سے گرگئی؛ شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd August 2019, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23؍اگست   (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے ماروکیری پنچایت حدود کے سبَّتی کراس پر ایک طالبہ بس کے ذریعے کالج سے گھر لوٹنے کے دوران بس سے گر کر  شدید زخمی ہو گئی جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد  اُڈپی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ حادثہ آج جمعہ دوپہر کےوقت پیش آیا۔

زخمی شدہ طالبہ کی شناخت مدھومت اننت ہیبار (16) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بھٹکل کے ساگر روڈ پر واقع نیو انگلش کالج کے پی یو اول میں زیر تعلیم طالبہ حسب معمول کالج ختم ہونے کے بعد دوپہر کو سگندور جانےو الے بس کے ذریعے اپنے گھر لوٹ رہی تھی ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سبتّی کراس پر  جب بس کا اسٹاپ آیا تو طالبہ کو پتہ نہیں چلا،   لیکن بس  جیسے ہی  آگے بڑھنے لگی، اس نے  ہڑبڑاہٹ میں چلتی بس سے نیچے کودنے  کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں اس کا توازن بگڑ گیا اور نیچے گر پڑی۔

 نیچے گرنے سے سر اور پیٹھ کو زخم لگاہے۔ طالبہ کو فوری طورپر پرائیویٹ سواری کے ذریعے سرکاری تعلقہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں سے  ابتدائی علاج  بعد زائد علاج کے لئے اُڈپی کے آدرش اسپتال روانہ کیاگیاہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق طالبہ کو جان کا خطرہ نہیں ہے۔ معاملے کو لےکر دیہی تھانہ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...