نوئیڈا: لڑکی مشتبہ حالات میں 5 ویں منزل سے گری، سنگین حالت میں اسپتال میں داخل 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2019, 10:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش کے نوئیڈا میں رہنے والی ایک لڑکی پیر کی صبح کو اپنے گھر کے پانچویں منزل سے مشتبہ حالت میں گر گئی۔سنگین حالت میں اس کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تھانہ سیکٹر 58 کے انسپکٹر پنکج رائے نے بتایا کہ سیکٹر 58 واقع سنت ہاؤس میں رہنے والی کماری نیہا پیر کی صبح اپنے گھر کی پانچویں منزل سے نیچے گر گئی۔سنگین حالت میں اس کو نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تھانہ انچارج نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ لڑکی نے پانچویں منزل سے کود کرخود کشی کرنے کی کوشش کی ہے یا کسی نے اسے دھکیل دیا ہے۔پولیس تمام پہلوؤں کو ذہن میں رکھ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔وہیں برولا گاؤں میں رہنے والا پربھات نامی شخص بھی پیر کی صبح اپنے گھر کی چھت سے نیچے گر گیا۔سنگین حالت میں اس کو نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...