گریش چندر مرمو ملک کے نئے سی اے جی، صدر کووند نے دلوایا عہدے کا حلف

Source: S.O. News Service | Published on 8th August 2020, 9:53 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) جموں و کشمیر کے سابق ایل جی گریش چندر مرمو نے سنیچر کے روز کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مرمو کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں نائب صدر، ایم وینکیا نائیڈو، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

جی سی مرمو ملک کے 14 ویں سی اے جی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے راجیو مہارشی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ مسٹر مرمو نے ایشور کے نام پر ہندی میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ اڈیشہ کے میوربھنج میں 21 نومبر 1959 کو پیدا ہوئے ، جی سی مرمو 1985 بیچ کے گجرات کیڈر کے آئی اے ایس ہیں۔

نریندر مودی حکومت نے پچھلے سال انہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کا پہلا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا تھا۔ وہ اس عہدے پر گذشتہ سال 31 اکتوبر کو مقرر ہوئے تھے اور رواں برس 5 اگست کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ وزیر اعظم کے قابل اعتماد افسر مرمو، مودی کے گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران ان کے پرنسپل سیکریٹری کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔ ان کی مدت کار چھ سال یا 65 سال کی عمر، جو بھی پہلے ہو، تک رہے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...