غلام نبی آزاد نے کیا ' ڈیموکریٹک آزاد پارٹی' کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2022, 7:38 PM | ملکی خبریں |

جموں، 26؍ستمبر (ایس او نیوز؍ ایجنیسی) جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے اپنی نئی پارٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کا نام 'ڈیموکریٹک آزاد پارٹی' رکھا۔ انہوں نے پیر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے 26 اگست 2022 کو کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

غلام نبی آزاد اتوار کو تین روزہ دورے پر جموں پہنچے۔اپنی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا نظریہ ان کے نام جیسا ہوگا اور تمام سیکولر لوگ اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ وہ پارٹی کا ایجنڈا پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ اس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنا، مقامی لوگوں کے لیے زمین اور ملازمتوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنا شامل ہے۔

ہماری ترجیح پارٹی کو منوانا ہے۔ لیکن چونکہ انتخابات (جموں و کشمیر میں) کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں، اس لیے متعلقہ پیش رفت جاری رہے گی۔آزاد نے 2024 کے قومی انتخابات پر نظر رکھنے کے ساتھ کام کرے گی۔

انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمیں (مجھے اور میرے حامی جنہوں نے پارٹی چھوڑی ہے) کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی پہنچ کمپیوٹر ٹویٹس تک محدود ہے۔ پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے آزاد نے بتایا کہ کانگریس ہمارے خون سے بنی ۔ کمپیوٹر سے نہیں، ٹویٹر سے نہیں۔ لوگ ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی پہنچ کمپیوٹر اور ٹویٹس تک محدود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زمین پر دیکھا جائے گا تو کانگریس کہیں نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...