غلط معلومات کی بنیاد پر بی پی ایل کارڈ حاصل کرنے والوں کے خلاف داخل ہوگا کریمنل کیس؛ ریاستی چیف سیکریٹری کا بیان

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2019, 12:40 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو17/اکتوبر (ایس او نیوز)بِلو پاوَرٹی لائن(بی پی ایل) یعنی سطح غربت سے بھی کم آمدنی والے انتہائی غریب اور مفلس خاندانوں کو فراہم کیے جانے والے راشن کارڈ غلط معلومات فراہم کرکے غیر مجازی طور پر حاصل کرنے والے متوسط اور خوشحال لوگوں کے خلاف دفعہ 124(دھوکہ دہی، فریب کاری) کے تحت فوجداری مقدمات درج کرنے کی ہدایت محکمہ مال گزاری(ریوینیو)کے ریاستی چیف سیکریٹری ایس منجو ناتھ پرساد نے دی ہے۔

منجوناتھ پرسادجو ضلع جنوبی کینرا کے انچارج سیکریٹری بھی ہیں، انہوں نے منگلورو میں ضلع پنچایت کے ہال میں ایک ترقیاتی جائزہ میٹنگ کی صدارت  کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایل کارڈ کے حق دار نہ ہونے کے باوجود جھوٹی معلومات دے کر ایسے کارڈ حاصل کرنا نا قابل معافی دھوکہ دہی ہے۔اس لئے جن لوگوں نے بھی اس طریقے سے بی پی ایل کارڈ حاصل کیے ہیں، انہیں خود ہی آگے بڑھ کر اپنے بی پی ایل کارڈ متعلقہ محکمہ کو واپس لوٹانا چاہیے۔اپنی مرضی سے ہی ایسے کارڈ واپس لوٹانے کی میعاد مقرر کردی گئی ہے۔اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر مجازی طور پر بی پی ایل کارڈ رکھنے والے فوراً اپنے کارڈ متعلقہ دفتروں میں واپس لوٹائیں۔ بصورت دیگر فوڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران ایسے کارڈ رکھنے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف فوجداری مقدمات دائر کریں۔

اس جائزاتی میٹنگ کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری سے متعلقہ مسائل بھی زیر غور آئے۔بیلتنگڈی میں بعض مقامات پر برسات اور سیلاب کے دوران گرے ہوئے مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنے کی راہ میں محکمہ جنگلات کی طرف سے جورکاوٹ پیدا کی جارہی ہے، اس پر چیف سیکریٹری نے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے سلسلے میں حکومت پوری طرح سنجیدگی سے کام لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری سطح پر غور و خوض کرکے جتنی جلد ممکن ہوگا ان مسائل کو حل کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ پنشن ملنے میں جو رکاوٹیں ہورہی ہیں اسے دور کرنے اور ہر گاؤں میں شمشان کے لئے جگہ فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔ جن لوگوں کی کھیتی باڑی اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے انہیں انشورنس کی رقم نہ ملنے کی شکایات سننے کے بعد منجوناتھ نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کے افسران کے ساتھ گفت وشنید کرکے اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کردیا جائے۔ 

ضلع ڈپٹی کمشنر سندھو بی روپیش نے کہا کہ منگلورو میونسپل کارپوریشن کی طرف سے منگلورو کے مضافات مندار میں کچرے کا ڈھیر برسات میں کھسکنے کی وجہ سے جو خاندان متاثر ہوئے ہیں ان کی باز آبادکاری کے لئے 20کروڑ روپوں کی ضرورت ہے۔ریاستی حکومت کی کمیٹی نے متعلقہ مقام کا دورہ کرنے کے بعد بایو مائننگ کے ذریعے کچرے کے اس ڈھیر کو ٹھکانے لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کام کے لئے تقریباً 50کروڑ روپوں کی ضرورت ہے۔ضلع ٹاؤن ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سنتوش کمار نے بتایا کہ تومبے ڈیم کے پاس جو دیوار کھسک گئی ہے اس کی مرمت کے لئے 8کروڑ روپے خرچ آئے گا۔ 

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر رام کرشنا راؤ نے محکمہ صحت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ امسال جنوری سے ستمبر تک ضلع جنوبی کینرا میں ڈینگی کے 1322، ملیریا 2082، ایچ 1 این 1کے 210اور چوہے کے بخار کے 150معاملات سامنے آئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔