جرمنی میں کورونا وائرس کے خلاف اقدامات سست روی کا شکار کیوں؟

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 11th March 2020, 8:05 PM | عالمی خبریں |

برلن  /11مارچ (آئی این ایس انڈیا)سوئٹزرلینڈ یا فرانس نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے پورے ملک کو ایک محدود زون قرار دے دیا ہے۔ لیکن جرمنی میں سب کچھ انتہائی سست رفتاری سے ہو رہا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟بیشتر ممالک میں بڑے اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے لیکن جرمنی میں ابھی تک صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایسا کیوں؟سوئٹزرلینڈ یا فرانس نے ایک ہزار سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم نے پورے ملک کو ایک محدود زون قرار دے دیا ہے۔ لیکن جرمنی میں سب کچھ انتہائی سست رفتاری سے ہو رہا ہے۔اس 'سست رو ی کی بنیادی وجہ جرمنی کا وفاقی نظام ہے۔ اس نظام کے تحت وفاقی حکومت بہت سے شعبوں کی منصوبہ بندی میں بلدیات کی سطح تک براہ راست مداخلت نہیں کرسکتی۔ آئین میں اس کی ضمانت موجود ہے۔ اس کے نتیجے میں، انفرادی میونسپلٹیز، بالخصوص  294 کاؤنٹیز اور 107 شہروں کی انتظامیہ کو بڑی آزادی اور خود مختاری حاصل ہے۔ مقامی حکام فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کے زیر انتظام علاقوں میں کیا ہوگا اور کیا نہیں؟ کورونا / کووِڈ 19کیس صحت کے حکام کا معاملہ ہے،جس کی طرف برلن میں وفاقی وزیر صحت جینس اسپاہن نے ایک بار پھر نشاندہی کی۔مثال کے طور پر، جرمن صوبے سیکسنی کے ایک ضلع نے پہلا کورونا کیس سامنے آنے کے بعد فوری طور پر فیصلہ کیا کہ وہ ایک سو سے زیادہ شرکاء پر مشتمل اجتماعات اور اسکولوں کے بچوں کے 'کلاس ٹرپس‘ یا دوروں پر پابندی عائد کر دی جائے۔ برانڈنبرگ میں، اب ایک پوری میونسپالٹی کو قرنطین کر دیا گیا ہے جس سے پانچ ہزار شہری متاثر ہو گئے ہیں۔ انفیکشن سے بچاؤ کے متعلقہ قوانین دراصل بنیادی قانون کے تحت تشکیل کیے گئے ہیں۔جرمنی میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی دو ہلاکتوں کے بعد اکثر مقامات پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے۔جرمنی کی 16 وفاقی ریاستیں خود سب سے پہلے اس امر کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں کہ مقامی سطح سے باہر بھی لیبارٹریز اور ہسپتال کسی بھی ہنگامی  صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ اس کے علاوہ، ہر وفاقی ریاست کا اپنا سول پروٹکشن لا یا شہری تحفظ کا ایک قانون ہے، جس پر وزرائے داخلہ درخواست دے سکتے ہیں۔برلن میں قائم طبی سائنسی تجربات کے مرکز شیریٹی کے چیف وائرولوجسٹ کرسچن ڈروسٹن  کے مطابق مرکزی حکومت کے زیر انتظام نہیں بلکہ بہت ساری علاقائی لیبارٹریز جنوری سے ہی تشخیصی عمل میں آگے آگے تھیں، اور ابتدائی طور پر کورونا کی جانچ کرنے میں کامیاب بھی ہوئیں۔ دوسرے ممالک میں ایسا نہیں تھا، مثال کے طور پر جن ممالک میں قومی صحت کے انسٹیٹیوٹ مرکزی سطح پر کام کرتے ہیں وہاں فوری طور پر ٹیسٹ کیے جاسکتے تھے۔ اس طرح انہوں نے قیمتی وقت کی بچت کی۔“ ڈروسٹن نے کہا کہ ان ممالک میں یہ نہیں ہوا کہ موت کے پہلے کیس کے سامنے آنے کے بعد جانچ کی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...