جرمنی چینی فوج کی امداد بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 19th November 2019, 8:14 PM | عالمی خبریں |

برلن،19/نومبر (آئی این ایس انڈیا) وفاقی جرمن فوج آئندہ برس چینی فوجیوں کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہروں کے تناظر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ برلن حکومت بیجنگ کے خلاف سخت موقف اپنائے۔جرمن اخبار ’بلڈ ام زونٹاگ‘ نے اتوار کے روز جرمن وزارت دفاع کی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وفاقی جرمن فوج کی جانب سے گیارہ چینی فوجیوں کو ’اعلیٰ تربیت‘ یا پھر ’فوجی انتظامی تربیت‘ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک چینی فوجی کو ’ذرائع ابلاغ اور تعلقات عامہ‘ کے شعبے میں بھی خصوصی تربیت دی جائیگی۔جرمن وزارت دفاع کے ایک ترجمان کے مطابق چینی فوجی عموماً جرمن آرمی کے تعلیمی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ ان میں بین الاقوامی افسران کے لیے تربیتی پروگرام بھی شامل ہوتے ہیں، جن کا انعقاد مختلف یونیورسٹیوں اور فوجی اکیڈمیوں میں کیا جاتا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے بقول ہمارا مقصد دیگر ممالک کے ساتھ اپنی جمہوری اقدار بانٹنا ہے۔ماحول پسندوں کی جرمن سیاسی جماعت گرین پارٹی کے سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان نے بھی برلن حکومت سے چینی فوجیوں کی تربیت روک دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گرین پارٹی کے پارلیمانی حزب کے انسانی حقوق اور سکیورٹی امور کے ترجمان ٹوبیاس لِنڈنر اور مارگریٹے باؤزے کے مطابق چین میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی ناقص ہے۔ ان کے بقول چینی صوبے سنکیانگ میں لاکھوں شہریوں کو مکمل نگرانی اور جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو اگر نسل کشی نہیں تو انسانیت کے خلاف مبینہ جرائم ضرور ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سے منسلک اسلحے اور انسانی حقوق سے متعلقہ امور کے ماہر ماتھیاس جان نے کہا کہ:’جرمنی کے لیے چینی فوجیوں کی تربیت میں مدد کے تسلسل کا کوئی معقول جواز باقی نہیں رہا‘۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...