جرمنی میں گن قوانین میں زیادہ سختی کا منصوبہ

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2022, 10:43 AM | عالمی خبریں |

برلن، 12؍ جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ اور دیگر کئی یورپی ممالک کے مقابلے میں جرمنی میں گن کنٹرول کے قوانین بہت زیادہ سخت ہیں۔ تاہم جرمنی میں عوامی مقامات پر ہوئے شوٹنگ کے واقعات کے تناظر میں برلن حکومت ان قوانین کو زیادہ سخت بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کوشش ہے کہ گن خریدنے والے شہریوں کا پس منظر جاننے کی خاطر اضافی چیکنگ کی جائے اور جن لوگوں کے پاس پہلے سے ایسا اسلحہ موجود ہے، ان کی بھی چیکنگ کی جائے۔

مقصد یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ انتہا پسندوں یا نفسیاتی سطح پر بیمار لوگوں کو گن لائسنس جاری نہ کیا جائے اور اگر کوئی ایسا شخص جو پہلے سے گن کا لائسنس رکھتا ہے اور اس کے بارے میں شکوک ہیں تو ممکنہ خطرات کے تحت اس صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔

سخت قوانین کیوں؟ جرمنی میں گن قوانین کو زیادہ سخت بنانے کے مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آنے لگے تھے، جب فروری سن دو ہزار بیس میں ہناؤ میں ایک انتہا پسند نے فائرنگ کر کے نو افراد کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد اس نے اپنی والدہ کو مارنے کے بعد خودکشی کر لی تھی۔

ٹوبیاس آر نامی یہ نسل پرست دراصل سن دو ہزار دو میں خلل دماغی نامی ایک نفیساتی عارضے میں مبتلا پایا گیا تھا۔ تاہم خبط و التباسات کے شکار اس جرمن شہری کو اسلحہ خریدنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی تھی۔ اس شخص کے پاس تین بندوقیں تھی جبکہ وہ مزید ایک گن خرید سکتا تھا۔

جرمن وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک تحریری بیان میں ڈی ڈبلیو کو بتایا ہے کہ ایسے ایک قانون کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے، جس کے تحت گن خریدنے والے افراد کے پس منظر کو زیادہ جامع طریقے سے چیک کیا جائے گا جبکہ لائسنس جاری کرتے یا اس میں توسیع کرتے ہوئے ان تمام باتوں کو ملحوظ رکھا جائے گا۔

کیا یہ بنیادی حق ہے؟ جرمنی میں تقریبا ایک ملین افراد کے پاس لگ بھگ پانچ ملین سے زیادہ بندوقیں ہیں۔ اس کے باوجود امریکہ یا دیگر ممالک کے مقابلے میں جرمنی میں ایسی بندوقیں کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق جرمنی میں ہر سال اوسطا 155 افراد گن شوٹنگ کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

جرمن حکومت کی طرف سے اس نئے قانون کی تیاری پر کئی ناقدین نے کہا ہے کہ اگر یہ قانون منظور ہو بھی جاتا ہے تو اس پر عمل کرنا ایک مشکل کام ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس انفراسٹرکچر اور انتظامی وسائل نہیں ہیں کہ وہ بندوق رکھنے والوں کے پس منظر کو مکمل اور جامع طریقے سے جانچ سکے۔

کچھ حلقے ایسے بھی ہیں، جو بندوق یا اسلحہ رکھنے کو اپنا بنیادی آئینی حق قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے قوانین ان کے حقوق پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔

اس تناظر میں البتہ ڈریسڈن کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے وابستہ جرمن تاریخ دان ڈاگمار ایلربروک کا کہنا ہے کہ بندوق رکھنا بنیادی حق نہیں بلکہ ایک خصوصی حق ہے، جو مخصوص لوگوں کو ہی حاصل ہوتا ہے۔ ڈاگمار کے مطابق اگر کسی نے یہ خصوصی حق حاصل کرنا ہے تو پہلے اسے اس کے لیے خود کو اہل منوانا ہو گا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔