جرمن جمہوریت کھلے حملوں کی زد میں ہے: ایس پی ڈی

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 23rd November 2020, 7:01 PM | عالمی خبریں |

برلن ، 23/نومبر (آئی این ایس انڈیا)جرمنی میں جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے قانون وضع کرنے کا مطالبہ اب زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ملک کے ساٹھ سویلین گرپوں کا کہنا ہے انتہا پسند دائیں بازو کے گروپوں کے خلاف ان کے منصوبوں کو مستحکم فنڈنگ کی بھی ضرورت ہے۔

جرمنی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سرکردہ رہنما ساسکیا اسکین نے پیر 23 نومبر کو ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ وفاقی پارلیمان کو ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ایک قانون بنانے کی ضرورت ہے، جس کی مدد سے جرمنی میں معاشرے کا قلع قمہ کرنے کی نیت سے سرگرم دائیں بازو کے انتہا پسند گروپوں کی کوششوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ساسکیا اسکین کا کہنا تھا، آج کل ہم اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ دائیں بازور کے انتہا پسند کس طرح ہماری جمہوریت پر کھل کر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہریت کے فروغ سے متعلق ان کی جماعت کے دو وزیر کافی دنوں سے کابینہ میں ایک بل پیش کرنا چاہتے ہیں،لیکن چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت میں شامل قدامت پسند دھڑے اس میں رخنہ اندازی کرتا رہا ہے۔ایس پی ڈی سے تعلق رکھنے والے خاندانی معاملات کے وزیر فرانزسکا جیفی اور وزیر انصاف کرسٹین لیمبریچ اس حوالے سے کافی دنوں سے ایک بل کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ اسکین نے آئندہ بدھ کو ہونے والی کابینہ کی میٹنگ سے قبل برلن کے ایک اخبار ’ٹی اے زیڈ‘ سے بات چیت میں کہا کہ یہ رخنہ اندازی، نا قابل فہم ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی ہے۔

اس برس فروری میں ہاناؤ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں کے بعد جرمنی میں نسل پرستی کی روک تھام کے اقدامات کے لیے قانون کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس حوالے سے کمیٹی نے ابھی تک اپنی تجاویز پیش نہیں کی ہیں۔اسکین کا کہنا ہے کہ ہمیں جمہوریت کے دشمنوں کا پورے عزم و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہیے۔

گزشتہ جمعے کو میرکل حکومت کے ترجمان اسٹیفین زائبرٹ نے کہا تھا کہ اس حوالے سے کابینہ کمیٹی سن 2021 کی پہلی سہ ماہی میں اپنے نتائج وفاقی پارلیمنٹ  کے سامنے پیش کرے گیا۔اس برس مارچ میں کمیٹی نے اس امر پر غور و فکر کا آغاز کیا تھا جبکہ حالیہ مہینوں میں باویریا سے تعلق رکھنے والے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر جرمن پولیس کے اہلکاروں کے نسل پرستانہ رویے پر نگرانی کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔اسکین کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے حامی سول گروپوں نے اس سلسلے میں بہت اچھا کام کیا ہے، ''اس لیے انہیں ان کی فنڈنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔حرمنی میں اس طرح کے تقریباً ساٹھ سول گروپ، لبرل اور کھلی جہوری اقدار کے لیے نوجوانوں پر کام کرتے ہیں۔

تاہم اس گروپ نے مقامی اخبار سے بات چیت میں کہا کہ ان پر پہلے کے مقابلے اب زیادہ حملے ہونے لگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی اور ریاستیں حکومتوں کی جانب سے سوک ایجوکیشن ایجنسیز میں اساتذہ کی تمام کوششوں کے باوجود یہ حال ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دور میں بچے کئی بار ابتداء میں ہی سوشل میڈیا کے ذریعے انتہا پسندانہ خیال سے روبرو ہو جاتے ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے ہفتے میں کم سے کم دو گھنٹے تک سوک ایجوکیشن فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...