امریکہ: سیاہ فام جارج فلائڈ کی موت سے حالات کشیدہ، کئی شہروں میں کرفیو نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 1st June 2020, 1:46 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،یکم جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ میں ایک سیاہ فام شہری جارج فلائڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد مظاہروں کے دوران ہوئے پُر تشدد جھڑپ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے لاس اینجلس ،فیلاڈلفیا اور ایٹلانٹا میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ان ریاستوں میں ہفتے کی رات کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’ہم لاس ایجنلس کے رہنے والے شہریوں کے آزادانہ طورپر بولنے اور بغیر کسی تشدد اور دہشت کے زندگی جینے کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کرین گے۔مظاہرین ،قانون ریگولیٹریوں اور لاس اینجلس کے سبھی شہریوں کےلئے تحفظ کے پیش نظر ہم رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو لگا رہےہیں۔‘‘

اے بی سی چینل کے مطابق لاس اینجلس میں پولیس نے مظاہرین کو کھدیڑنے کےلئے آنسو گیس کے گولوں اور ربر کی گولیوں کا استعمال کیا۔پُر تشدد جھڑپ کے دوران چار سو سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔اس دوران کئی افسروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فیلاڈلفیا کی پولیس نے اپنے باضابطہ ٹویٹر ہینڈل پر لکھا،’’برائے مہربانی توجہ دیں،فیلاڈلفیا کےمیئر جم کینے نے پورے شہر میں رات آٹھ بجےسے صبح چھ بجے تک کرفیو لگا دیاہے۔اس دوران صرف ضروری ڈیوٹی کرنے والے لوگوں کو ہی باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔‘‘

پولیس افسروں کے مطابق شہر میں ہفتے کو ہوئے مظاہروں کے دوران 14 لوگوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ایٹلانٹا کے پولیس محکمے نے ٹویٹ کرکہا،’’ایٹلانٹا شہر میں آج رات نو بجےسے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ شہری ایٹلانٹا ریپڈ ٹرانزٹ ٹربیونل(مارٹا)کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رات ساڑھے نو بجے سے شہر میں چلنے والی ٹرینوں کی آمدو رفت روک دیں۔‘‘

اس سے پہلے جارجیا کے گورنر برائن پی کیمپ نے بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد جھڑپوں کے بعد ایٹلانٹا سمیت پورے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کردیاتھا۔امریکہ میں منییاپولیس ،سیئٹل،پورٹ لینڈ،ڈینور ،کلیولینڈ،کولمبس اور پٹس برگ سمیت کئی دیگر شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پیر کو پولیس حراست میں افریقہ کے رہنے والے امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت ہوگئی تھی۔سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرس ہورہاہے،جس میں دکائی دے رہا ہے کہ سیاہ فام پولیس افسر ڈیریک چاؤون نے فلائڈ کی گردن کو اپنے گھٹنوں میں دبا رکھا ہے۔اس نے آٹھ منٹ سے زیادہ وقت تک فلائڈ کو اپنے گھٹنے سے دبائے رکھا،جس کی وجہ سے فلائڈ کو سانس لینے میں دقت ہورہی تھی۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ملزم پولیس افسر کو جمعہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...